۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
ولایت مشن پاکستان

حوزہ/ مجلس وحدت المسلمین پاکستان شعبہ قم کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ دونوں طرح کے واقعات کرانے والے پاکستان اور عراق کو دوبارہ نا امن کرنا چاہتے ہیں، چونکہ ان اسلام دشمنوں کا مفاد مسلمان ملکوں میں ناامنی و عدم استحکام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین پاکستان شعبہ قم کے سیکریٹری جنرل، حجۃ الاسلام و المسلمین علامہ محمد عادل مہدوی نے کہا کہ ہفتہ قبل پاکستان کے شہر کوئٹہ کو نشانہ بناکر غریب کان کنوں کے گلے کاٹے گئے اور اب بغداد میں بم دھماکہ کرا کر بے گناہ لوگوں کی جانیں لے لی گئی۔

واضح ہے کہ دونوں طرح کے واقعات کرانے والے پاکستان اور عراق کو دوبارہ نا امن کرنا چاہتے ہیں۔ چونکہ ان اسلام دشمنوں کا مفاد مسلمان ملکوں میں ناامنی و عدم استحکام ہے، خصوصا امریکہ، برطانیہ اور اسراییل (مقبوضہ فلسطین) جیسے واقعات کی سرپرستی کرتے ہیں۔ لہذا میں ان ملکوں کی مذمت ضروری سمجھتا ہوں۔

مسلمانوں کو باہمی اتحاد و اخوت کے ذریعے دشمن کا مقابلہ کرنے پر تاکید کرتا ہوں۔ اور شہداء کے ورثاء کی خدمت میں تبریک و تسلیت عرض کرتا ہوں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .