حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ بشیر حسین نجفی نے بغداد بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت عراق سے اس سانحہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آیت اللہ بشیر حسین نجفی کے اس بیانیے کا متن اس طرح ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
(الَّذِینَ إِذَا أَصَابَتْهُم مُّصِیبَةٌ قَالُواْ إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَیْهِ رَاجِعونَ).
صَدَقَ اللَّهُ الْعَلِیُّ الْعَظِیمُ.
بغداد میں ہوئے بم دھماکوں میں بے گناہ شہریوں کی شہادت پر بہت افسوس ہوا ہے۔ فلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ الْعَلِیُّ الْعَظِیمُ.
ہم اس وحشیانہ دہشت گردی کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہداء کے خاندانوں کو تعزیت پیش کرتے ہیں اور خدا کے حضور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا گو ہیں۔
ہمارے سیکورٹی اداروں کو چاہئے کہ وہ ان بم دھماکوں میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں تاکہ دوبارہ اس قسم کے واقعات نہ ہوں۔
عراق کی مظلوم ملت کے تمام افراد کی شرعی اور قومی ذمہ داری ہے کہ وہ سکیورٹی اداروں سے تعاون کریں۔ ملت عراق کے دشمن کو معلوم ہونا چاہیے کہ عراقی عوام اپنے وطن کے دفاع میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرے گی۔ چاہے اس کے لئے انہیں جو کچھ قربان کرنا پڑے۔