۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حزب الله لبنان

حوزہ/ حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیانیہ میں آج بغداد میں ہوئے دوہرے دہشت گردانہ حملے، جس میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں کی شدید مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان نے ایک بیانیہ میں آج بغداد میں ہوئے دوہرے دہشت گردانہ حملے، جس میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے ہیں کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ امن و سلامتی کے قیام کے بعد عراق میں ان مذموم دھماکوں کی دوبارہ واپسی واقعاً ہولناک ہے۔ خاص طور پر جب عراق سے امریکی قابض افواج کے انخلاء کے لئے عوامی اور سرکاری مطالبات زور پکڑ چکے ہیں۔

حزب اللہ نے مزید کہا: "امریکہ نے حشد الشعبی اور اس کے کمانڈروں پر مزید پابندیاں عائد کرکے خود عراق سے اپنی افواج کے انخلا کا راستہ ہموار کیا ہے۔"

حزب اللہ نے اس وحشیانہ ظلم کے ردعمل کو عراقیوں کی بیداری، اتحاد اور ان کی آزادی و استقلال سے تعبیر کیا اور اسے امریکی قابضین کی مخالفت سے وابستہ قرار دیا اور کہا کہ انہیں دہشت گرد گروہوں کی تعقیب جاری رکھنا چاہئے۔

حزب اللہ نے اس دلسوز سانحہ پر عراقی حکام، عوام الناس اور شہدا کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ان سے ہمدردی کا اظہار کیا اور  زخمیوں کی جلد صحتیابی اور عراق کے سلامتی اور استحکام کے لئے خدا سے دعا کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .