۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
عزاداری ایام فاطمیه در ایالت کاتسینا

حوزہ/ گذشتہ سالوں کی طرح، اس سال بھی نائیجیریا کی مغربی ریاست کٹیسینا سمیت متعدد شیعہ نشین علاقوں میں ایام فاطمیہ کے موقع پر بڑے جوش و خروش کے ساتھ  عزاداری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایام فاطمیہ اور حضرت صدیقہ کبری فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کو منانا، قابل قدر اور اچھی روایت میں سے ایک تھی کہ نائیجیریا قید میں موجود مظلوم شیعہ رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی ایام فاطمیہ کے مرکزی مؤسس اور بانی تھے اور جب شیخ زکزاکی آزاد تھے، تو آپ ایام فاطمیہ کو بہتر انداز میں منانے کے لئے پوری طرح کوشش کرتے تھے۔

نائیجیریا میں، ایام فاطمیہ کو ہر سال شیعہ آبادی والی ریاستوں اور شیعہ نشین علاقوں میں عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔کاٹسینا ریاست نائیجیریا میں سب سے زیادہ آبادی والا خطہ ہے اور اس ریاست میں شیعوں کی ایک بہت بڑی آبادی آباد ہے ، لہذا اس خطے میں 80 سے زیادہ مقامات پر ایام فاطمیہ کے موقع پر، کالے علم نصب کرنے کے ساتھ سوگ ،عزاداری اور غم و اندوہ کی فضاء پیدا ہو جاتی ہے۔

یاد رہے کہ حسب سابق اس سال بھی اس ریاست میں،ایام فاطمیہ کو عقیدت و احترام کے ساتھ شیعہ عوام اور مبلغین جیسے شیخ یعقوب، کتسینا میں شیخ ابراہیم زکزاکی کے نمائندے اور وکیل کی موجودگی میں منایا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .