حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عالمی کیتھولک عیسائی رہنما پاپ فرانسس کی جانب سے ویٹیکن کے وزیر خارجہ کارڈنل پیٹرو پیرولین نے عراقی صدر برہام صالح کو بغداد دھماکوں پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔
اس تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
جناب برہام صالح
پاپ فرانسس، الطیران اسکوائر بغداد میں آج ہونے والے دھماکوں کی خبر سن کر بہت رنجیدہ ہوئے اور وہ اس گھناؤنے اور ناپسندیدہ عمل کی مخالفت کرتے ہیں اور اس واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ اور زخمیوں اور ریلیف فراہم کرنے والوں کے لئے دعاگو ہیں۔
وہ چاہتے ہیں کہ سب افراد باہمی بھائی چارہ، یکجہتی اور امن و امان کے ساتھ رہیں اور تشدد سے دور رہیں۔
پاپ فرانسس پوری عراقی قوم پر رحمت الہی کے نزول کے لئے دعا گو ہیں۔