پاپ فرانسس
-
پاپ فرانسس کا غزہ میں نسل کشی پر سوال: عالمی برادری تحقیقات کرے
حوزہ/ دنیا کے کیتھولک مسیحیوں کے رہنما پاپ فرانسس نے غزہ میں اسرائیل کی جنگی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس بات کی تحقیقات کرے کہ آیا یہ مظالم فلسطینی عوام کی نسل کشی کے زمرے میں آتے ہیں یا نہیں۔
-
پاپ کی جانب سے نہتے افراد پر اسرائیلی حملے کی مذمت
حوزہ/ پاپ فرانسس نے ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز اسکوائر میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے گزشتہ ہفتے شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں فضائی حملے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "وہ جب غزہ پر اسرائیلی حملے میں جاں بحق ہونے والی خواتین اور بچوں کو یاد کرتے ہیں تو ان کے بارے میں فکرمند ہوتے ہیں"۔
-
پاپ فرانسس کی صہیونی جرائم پر شدید تنقید:
جنگ میں بھی اخلاقیات کا خیال رکھنا ضروری، اسرائیل کے اقدامات غیر اخلاقی ہیں
حوزہ/ کیتھولک عیسائیوں کے عالمی رہنما پاپ فرانسس نے اپنے لکسمبرگ اور بیلجیم کے دورے کے دوران غزہ اور لبنان میں صہیونی جرائم اور سید حسن نصراللہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسرائیلی کارروائیوں کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ میں بھی کچھ اصول اور اخلاقیات ہوتی ہیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہے۔
-
پاپ فرانسس کا غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ
حوزہ / کیتھولک عیسائیوں کے پیشوائے اعظم پاپ فرانسس نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور عوام تک انسان دوستانہ امداد پہنچانے کی اپیل کی ہے۔
-
حجۃ الاسلام سید ابراہیم رئیسی:
نئے سال کے موقع پر عالمی برادری اور تمام لوگ فلسطینیوں کے قتل عام کو روکنے کے لیے کوشش کریں
حوزہ/ ایران کے صدر نے کیتھولک عیسائیوں کے سب سے بڑے مذہبی پیشوا پوپ فرانس کو پیغام بھیج کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت انسانی معاشروں کو بہت سے بڑے مسائل درپیش ہیں جن میں سب سے اہم مسئلہ غزہ کی پٹی پر صیہونیوں کا حملہ ہے۔
-
اسرائیلی حملہ سراسر دہشت گردی ہے: پوپ فرانسس
حوزہ/ عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ کی پٹی میں واقع چرچ پر اسرائیلی حملے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملہ سراسر دہشت گردی ہے۔
-
صہیونی مظالم پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے بزرگ عیسائی رہنماؤں کے نام آیت اللہ اعرافی کا خط
حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پوپ فرانسس اور روس، جارجیا، ترکی، لبنان، یونان اور ورلڈ کونسل آف چرچز کے عیسائی رہنماؤں کو الگ الگ خطوط کے ذریعے اسرائیل کے جرائم پر ردعمل کا اظہار کیا۔
-
کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا کے نام ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم المقدسہ کے سربراہ کا خط
حوزہ/مقدسات اسلامی کی مسلسل توہین کے بعد ادیان و مذاہب یونیورسٹی قم المقدسہ کے سربراہ نے دنیائے کیتھولک کے رہنما کو خط لکھا۔
-
پوپ فرانسس کا قرآن کریم کی بے حرمتی کے خلاف احتجاج
حوزہ/ عیسائیوں کے بزرگ مذہبی پیشوا پوپ فرانسس کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت عمل ہے۔
-
پاپ فرانسس کے نمائندے کی مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان سے ملاقات؛
دنیا کے امن اور انسانیت کی بقاء کے لیے بین المذاہب ہم آہنگی ناگزیز ہے
حوزہ / پاپائے اعظم فرانسس کے نمائندے برائے بین المذاھب دنیاوی مکالمہ اور ہم آہنگی برائے جنوبی ایشیا ایز ایکسیلنسی مونز پروفیسر سوبلس انزیلم سیزورمی ڈی ایس سی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے ملاقات کی۔
-
پاپ کا انسان دوستانہ اقدامات پر آیت اللہ سیستانی کا شکریہ
حوزہ/ کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پاپ فرانسیس نے ایک خط میں آیت العظمی اللہ سیستانی کو لکھا ہے: عیسائی اور مسلمانوں کو جنگ زدہ دنیا میں عشق و حقیقت کے لیے ایک نمونہ ہونا چاہیے۔
-
وٹیکن کے ایک وفد کی آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سے ملاقات
حوزہ / وٹیکن سے آئے ہوئے ایک وفد نے نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ سیستانی سے ملاقات کی ہے۔
-
پاپ فرانسس:
عراق کی مشکلات کا حل باہمی گفتگو اور بھائی چارے میں ہے
حوزہ / کیتھولک مسیحوں کے رہنما پاپ فرانسس نے اپنے ٹوئیٹر کے پیج پر بغداد کے حالیہ پرتشدد واقعات پر اپنا ردّعمل ظاہر کیا ہے۔
-
رہبر معظم انقلاب کا پاپ فرانسس کے نام زبانی پیغام
حوزہ / حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی نے کیتھولک عیسائیوں کے رہنما پاپ فرانسس سے ملاقات کے دوران رہبر معظم انقلاب اسلامی کا زبانی پیغام پاپ تک پہنچایا۔
-
آیت اللہ اعرافی اور پاپ کے درمیان ملاقات
حوزہ / سربراہ حوزہ علمیہ قم نے اپنے اٹلی کے دورہ کے دوران ویٹیکن کے پاپ فرانسس سے ملاقات کی۔
-
پاپ فرانسس کو آیت اللہ اعرافی کا خط:
مقدس سرزمین فلسطین میں امن و امان کے لیے قدم اٹھائیں
حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ نے پاپ فرانسس کو خط میں لکھا کہ آپ کے روحانی اور دینی رہنما کے منصب کے پیش نظر آپ سے تقاضا کرتے ہیں کہ ایک مقدس ترین الہی سرزمین میں قیام امن کے لیے قدم اٹھائیں۔
-
مذاہب کے درمیان بھائی چارہ بھی بنانا چاہئے/پوپ فرانسس کا دورہ عراق اختتام پذیر
حوزہ/پوپ فرانسس جو عراق کے چار روزہ تاریخی دورہ پر ہیں، نے آج انتہا پسندی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذہب سے غداری ہے۔ انہوں نے بین مذاہب کے درمیان تعاون اور دوستی کا مطالبہ کیا۔
-
پاپ کا نجف اشرف کا دورہ دنیا کا اہم ترین واقعہ ہے، امام جمعہ نجف اشرف
حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین قبانچی نے پاپ فرانسس کے عراق اور نجف اشرف کے دورے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ دنیا کا اہم ترین واقعہ ہے، پاپ کے عراق کے اس دورے کا مقصد جو بھی ہو ہمیں اس فرصت سے استفادہ کرنا چاہیے اور یہ عراق، تشیع نجف اشرف اور مرجعیت کے تعارف کی بہترین فرصت ہے اور یہ سفر دنیا کی جانب ایک نئی ونڈو کھولنے کے مترادف ہے۔
-
ہمارا دین ہمیں صلح و آشتی اور مل جل کر رہنے کی دعوت دیتا ہے، پاپ فرانسس
حوزہ/ رومن کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پاپ فرانسس نے بغداد پہنچنے کے بعد عراق کے وزیراعظم اور صدر سے ملاقات اور خطاب کیا۔
-
پاپ فرانسس کا عراق کا دورہ شجاعانہ اقدام ہے، شیخ الازھر مصر
حوزہ/ شیخ الازھر مصر شیخ احمد الطیب نے دنیائے مسیحیت کے رہنما پاپ فرانسس کے عراق کے دورے کو شجاعانہ اقدام اور صلح و آشتی کا پیغام قرار دیا۔
-
پاپ فرانسس بغداد پہنچ گئے
حوزہ/ عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی نے بغداد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دنیائے مسیحیت کے رہبر پاپ فرانسس کا استقبال کیا۔
-
پاپ فرانسس، عالمی کیتھولک عیسائی رہنما:
بغداد میں ہونے والے دھماکوں سے رنجیدہ ہوں و اس سانحہ کی مذمت کرتا ہوں
حوزه/ عالمی کیتھولک عیسائی رہنما پاپ فرانسس کی طرف سے عراقی صدر برهام صالح کو بغداد دھماکوں پر تعزیتی پیغام۔