۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
پاپ فرانسس

حوزہ/ کیتھولک عیسائیوں کے عالمی رہنما پاپ فرانسس نے اپنے لکسمبرگ اور بیلجیم کے دورے کے دوران غزہ اور لبنان میں صہیونی جرائم اور سید حسن نصراللہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسرائیلی کارروائیوں کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ میں بھی کچھ اصول اور اخلاقیات ہوتی ہیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کیتھولک عیسائیوں کے عالمی رہنما پاپ فرانسس نے اپنے لکسمبرگ اور بیلجیم کے دورے کے دوران غزہ اور لبنان میں صہیونی جرائم اور سید حسن نصراللہ کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے اسرائیلی کارروائیوں کو غیر اخلاقی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ میں بھی کچھ اصول اور اخلاقیات ہوتی ہیں جن کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

پاپ فرانسس نے غزہ میں کیتھولک چرچ سے اپنے روزانہ رابطے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "غزہ میں 600 سے زیادہ ایسے افراد زندگی بسر کر رہے ہیں جن سے میں رونما ہونے والے واقعات اور وہاں کی بربریت کے بارے میں روزانہ رپورٹیں لیتا ہوں، اگر دفاع کرنا بھی ہے تو وہ حملے کے تناسب سے ہونا چاہیے، نہ کہ بے جا طاقت کے استعمال سے۔"

انہوں نے صہیونی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا: "جب کسی ملک کی فوج اتنے بڑے پیمانے پر کارروائیاں کرتی ہے اور ظلم کی انتہا کرتی ہے تو یہ عمل غیر اخلاقی ہو جاتا ہے، جنگ خود ہی ایک غیر اخلاقی عمل ہے، مگر اس کے باوجود جنگ کے کچھ اصول ہوتے ہیں جو اخلاقیات کی نشاندہی کرتے ہیں۔"

پاپ فرانسس نے مزید کہا: "اگر ان اخلاقیات کی پابندی نہ کی جائے تو معصوم لوگوں کا خون ناحق بہایا جاتا ہے، جیسا کہ آج لبنان اور غزہ میں ہو رہا ہے۔" انہوں نے زور دیا کہ جنگی قوانین کے باوجود اسرائیل کے اقدامات میں انسانیت کا کوئی پاس نہیں رکھا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .