حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ ہندوستان حجت الاسلام والمسلمین عبدالمجید حکیم الہی نے پاپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
پیغام کا متن حسب ذیل ہے:
محترم جناب آرچ بشپ انیل جوزف تھامس کاؤٹو
آرچ بشپ محترم، دہلی نو
انتہائی رنج و افسوس کے ساتھ، پاپ فرانسس، سربراہ کلیسائے کاتولک روم کے وصال پر آپ کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔
پاپ فرانسس اپنی عظیم اور انسان دوست خدمات، بالخصوص فقراء اور محروم طبقات کی حمایت کے سبب، ہمیشہ دلوں میں زندہ رہیں گے۔ وہ نہ صرف ایک مذہبی پیشوا تھے بلکہ بین المذاہب مکالمے، پرامن بقائے باہمی اور عالمی سطح پر اخوت و ہم آہنگی کے علمبردار تھے؛ ان کی شخصیت کو کیتھولک دنیا سے باہر بھی بے پناہ عزت و احترام حاصل تھا۔
اس پرملال لمحے میں میں عالمی کیتھولک برادری کے ساتھ اپنی دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
بارگاہِ ربّ ذوالجلال میں دعاگو ہوں کہ مرحوم کی پاکیزہ روح کو ابدی سکون و آرام نصیب فرمائے اور ان کے غمزدہ پیروکاروں کو صبر و استقامت عطا فرمائے۔
نہایت ادب و احترام کے ساتھ
عبدالمجید حکیم الہی
نمائندہ رہبرِ معظم جمہوری اسلامی ایران در ہند
نئی دہلی










آپ کا تبصرہ