اتوار 27 اپریل 2025 - 10:19
مؤمن کی حرمت خانۂ کعبہ کی حرمت سے بھی عظیم ہے

حوزہ/ لکھنو ہندوستان شاہی آصفی جامع مسجد میں روز جمعہ، نمازِ جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر زیدی صاحب قبلہ کی اقتداء میں ادا کی گئی، موصوف نے خطبۂ جمعہ میں حالات حاضرہ سمیت فضائلِ اہل بیت علیہم السّلام بیان کیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنو ہندوستان شاہی آصفی جامع مسجد میں روز جمعہ، نمازِ جمعہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید رضا حیدر زیدی صاحب قبلہ کی اقتداء میں ادا کی گئی، موصوف نے خطبۂ جمعہ میں حالات حاضرہ سمیت فضائلِ اہل بیت علیہم السّلام بیان کیے۔

مولانا سید رضا حیدر زیدی نے امام محمد باقر علیہ السلام کی حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک مؤمن کا دوسرے مؤمن سے مصافحہ کرنا گناہوں کے ختم ہونے اور اللہ کی رحمت کے حصول کا سبب ہے اور جو مؤمن اپنے مؤمن بھائی سے زیادہ محبت کرتا ہے اللہ کی رحمت اس کے زیادہ شامل حال ہوتی ہے۔

مولانا سید رضا حیدر زیدی نے امام محمد باقر علیہ السلام کی حدیث بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ اہل بیت علیہم السلام کے فضائل کما حقہ بیان کرنا ہمارے بس میں نہیں ہے، لیکن اس کے باوجود بھی ہماری کوتاہی ہے کہ ہم جتنا بیان کر سکتے ہیں وہ بھی نہیں بیان کر پاتے، کیونکہ فضائل بیان کرنے کے لیے کیسٹ نہیں بلکہ کتابیں پڑھنی ہوں گی۔

مولانا سید رضا حیدر زیدی نے روایت "مؤمن کی حرمت خانہ کعبہ کی حرمت سے عظیم ہے۔" بیان کرتے ہوئے کہا کہ لیکن افسوس ہم کتنی آسانی سے مؤمن کی توہین کر دیتے ہیں، کبھی غیبت کر کے، کبھی برا بھلا کہہ کر اور کبھی اس کو دائرہء ایمان ہی سے نکال دیتے ہیں۔

مولانا سید رضا حیدر زیدی نے دوسرے خطبے میں پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک میں اتحاد کی ضرورت ہے، ہندو مسلم تفرقہ کی سیاست صحیح نہیں ہے، لاشوں پہ کھڑے ہو کر تفرقہ پھیلانا مناسب نہیں ہے، سیاست کے گرم توے پر مفاد کی روٹیاں سیکنا درست نہیں ہے۔

مولانا سید رضا حیدر زیدی نے نفرت کا بازار گرم کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ صدیوں سے ہمارے ملک میں مختلف قومیں ایک ساتھ رہ رہی ہیں، اسی طرح اتحاد و محبت سے آگے بھی رہتی رہیں گی، لہٰذا یہ نہیں کہا جا سکتا کہ دو مختلف قومیں ایک ساتھ نہیں رہ سکتیں۔

مولانا سید رضا حیدر زیدی نے کہا کہ مذہب کے نام پر کسی کا قتل کرنا مذموم ہے، کوئی بھی مذہب کسی دوسرے مذہب والے کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ہاں ایک مذہب دوسرے کو قتل کرنے کی اجازت دیتا ہے اور اس کا نام "مفاد" اور "خود غرضی" ہے۔

مولانا سید رضا حیدر زیدی نے یکم ذی قعدہ یوم ولادت باسعادت حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے سلسلے میں کہا کہ ایران میں یہ دن، روز دختر کے عنوان سے منایا جاتا ہے، ہمیں بھی چاہیے کہ بیٹیوں کو تحفہ دیں چاہے ایک چاکلیٹ ہی دیں، کیونکہ اس سے محبت میں اضافہ ہو گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha