حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متولی حرم امام رضا علیہ السلام حجت الاسلام والمسلمین احمد مروی نے ولادت باسعادت حضرت فاطمہ معصومہ سلاماللهعلیہا اور آغاز عشرہ کرامت کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں کہا کہ حضرت معصومہ سلاماللهعلیہا کی سیرت ہمیں یہ پیغام دیتی ہے کہ ہمیں امامِ وقت کے پیچھے چلنا چاہیے، نہ کہ ان سے آگے نکلنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حضرت معصومہ سلاماللهعلیہا نے مدینہ سے خراسان کا سفر صرف زیارتِ ولی خدا امام رضا علیہالسلام کے لیے اختیار کیا، جو ان کی استقامت اور امام وقت سے وفاداری کا عملی مظہر ہے۔ اُن کی اس راہ میں شہادت، اسلام میں عورت کے کردار اور اہل بیت علیہم السلام کی پیروی میں بے مثال قربانی ہے۔
علامہ مروی نے رہبر معظم انقلاب کی جانب سے دی گئی اس نصیحت کو دہرایا کہ تاریخی انحرافات کا سبب جلدبازی، غلط تحلیل اور ناپختہ اعتراضات ہوتے ہیں، جو نہ صرف مواقع ضائع کرتے ہیں بلکہ پورے تمدنی عمل کو پیچھے ڈھکیل دیتے ہیں۔
انہوں نے تاکید کی کہ تجزیے، تحلیل اور بیانات کو رہبر انقلاب کے معیار سے پرکھنا چاہیے، کیونکہ وہی لسانِ مبین کے ساتھ امت کی رہنمائی کر رہے ہیں۔ حضرت معصومہ سلام الله علیہا کی زندگی اس بات کا عملی نمونہ ہے کہ کس طرح صبر، شعور اور وفاداری کے ساتھ امام وقت کے پیچھے چلا جائے، یہ سیرت آج کے دور میں بھی ہر فرد، خاص طور پر خواص و نخبگان کے لیے ایک روشن رہنما ہے۔









آپ کا تبصرہ