پیر 28 اپریل 2025 - 21:31
مدرسہ سیدنا ابو طالب (ع) علمی سیمینار اور تقسیمِ انعامات

حوزہ/ کندرکی سادات مدرسہ سیدنا ابوطالب علیہ السّلام میں ایک علمی سیمینار اور تقسیمِ انعامات کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں کثیر تعداد میں مؤمنین نے شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کندرکی سادات مدرسہ سیدنا ابوطالب علیہ السّلام میں ایک علمی سیمینار اور تقسیمِ انعامات کا پروگرام منعقد ہوا، جس میں کثیر تعداد میں مؤمنین نے شرکت کی اور بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔

پروگرام کا آغاز تلاوتِ کلامِ الٰہی سے ہوا، جس کے فرائض مولانا سید آفاق عالم زیدی نے انجام دیئے، جبکہ نظامت کے فرائض جناب غلام علی صاحب نے انجام دئیے۔

سیمینار میں بہت سی شخصیات نے علم کی فضیلت بیان کی اور بچوں کو راہِ علم کی تشویق دلائی۔

مدرسہ سیدنا ابو طالب (ع) علمی سیمینار اور تقسیمِ انعامات

سیمینار سے حجۃ الاسلام والمسلمین عالیجناب مولانا سید آفاق عالم زیدی امام جمعہ کندرکی سادات، حجۃ الاسلام عالیجناب مولانا سید نیر رضا نقوی صاحب قبلہ، عالیجناب اظہر عباس صاحب ایڈوکیٹ، عالیجناب اختر رضا صاحب سبھاست، عالیجناب ماسٹر عنبر رضا صاحب اور عالیجناب ماسٹر شہنواز حسین صاحب نے خطاب کیا۔

اس موقع پر ننھے بچوں سے سوالات پوچھے گئے سوالات کے درست جوابات دینے والے بچوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

آخر میں تمام مؤمنین نے بچوں کی کامیابی کے لیے دعا کی اور اس دعا کے ساتھ ساتھ ملک میں امن امان کے لیے بھی دعا کی گئی۔

مدرسہ سیدنا ابو طالب (ع) علمی سیمینار اور تقسیمِ انعامات

مدرسہ سیدنا ابو طالب (ع) علمی سیمینار اور تقسیمِ انعامات

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha