پیر 28 اپریل 2025 - 09:41
عثمانپور امروہہ میں اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کا فری میڈیکل کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر

حوزہ/ نیو براہڈ ہاسپیٹل امروہہ اور اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام، 27 اپریل 2025 بروز اتوار عثمانپور، امروہہ (یوپی) میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، اس کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ایک تجربہ کار ٹیم نے خلوص اور محبت کے ساتھ مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں بہترین علاج فراہم کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نیو براہڈ ہاسپیٹل امروہہ اور اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام، 27 اپریل 2025 بروز اتوار عثمانپور، امروہہ (یوپی) میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، اس کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ایک تجربہ کار ٹیم نے خلوص اور محبت کے ساتھ مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں بہترین علاج فراہم کیا۔

کیمپ میں شریک ڈاکٹروں میں شامل تھے: ڈاکٹر محمد ظاہر، ڈاکٹر عفشہ زیدی، ڈاکٹر فضہ فاطمہ، ڈاکٹر مبین اصغر، ڈاکٹر غیور حسن، ڈاکٹر مرغوب حسن اور ڈاکٹر غدیر نقوی۔

عثمانپور امروہہ میں اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کا فری میڈیکل کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر

کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولتیں: مفت طبی مشورے، مفت ادویات کی تقسیم، بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر بنیادی طبی ٹیسٹ۔

اس کیمپ سے عثمانپور گاؤں کے علاوہ باقی پور، قاسم پور، کھیڑا آپرولہ، نالو وغیرہ جیسے دیگر گاؤں کے رہائشیوں نے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا، کیمپ میں آنے والے مریضوں کی تعداد تقریباً دو سو پچاس تھی۔

کیمپ کے انتظامات میں جناب شان زیدی، سیف علی زیدی اور علی نقوی نے اہم کردار ادا کیا۔

اس ایک روزہ طبی کیمپ میں تقریباً دو سو پچاس مریضوں نے ڈاکٹروں کے معائنے، تشخیصی رپورٹ اور ادویات سے استفادہ کیا، یہ کیمپ علاقے کے لوگوں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوا اور اس کی کامیابی میں تمام تعاون کرنے والوں کا کردار بے حد اہم ہے۔

عثمانپور امروہہ میں اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کا فری میڈیکل کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر

نیو براہڈ ہاسپیٹل کے سرپرست، ڈاکٹر غیور حسن نے کہا کہ "انسانیت کی خدمت ہمارے لیے باعثِ فخر ہے اور اے ایم آر ٹرسٹ جہاں بھی اس طرح کے کیمپ منعقد کرے گا، ہم ٹرسٹ کے ساتھ ہیں، اگر کسی مریض کو مزید مشورے کی ضرورت ہو، تو یہ کیمپ جاری سمجھا جائے گا اور نیو براہڈ ہاسپیٹل سے مفت یا بہت کم چارجز پر مشورہ اور دوا فراہم کی جائے گی۔"

عثمانپور امروہہ میں اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کا فری میڈیکل کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر

اے ایم آر میڈیکل اینڈایجوکیشنل ٹرسٹ کے نمائندے رضی زیدی نے نیوبرایٹ ہاسپیٹل امروہہ اور تمام معالجین اور خدمت گزاروں کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر انسانی خدمت کے جذبے کے تحت کیمپ میں مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفید مشوروں سے نوازا۔

عثمانپور امروہہ میں اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کا فری میڈیکل کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر

رضی زیدی نے خصوصاً ڈاکٹر عفشہ زیدی اور ڈاکٹر فضہ فاطمہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "خواتین کے امراض کو خاتون ڈاکٹر ہی بہتر سمجھ سکتی ہیں اور ان کا بہتر علاج کر سکتی ہیں، اس لیے خواتین ڈاکٹر شکریہ کی زیادہ مستحق ہیں، ہمیں امید ہے کہ کیمپ میں آنے والی خواتین کو آیندہ بھی بہترین معالجے کی سہولت فراہم کریں گی اور آخرت میں بہترین جزا کی مستحق قرار پائیں گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • سالم نقوی IN 10:28 - 2025/04/28
    بہت اچھا قدم مریضوں کے پاس جاکر ان کے احوال اور دوا فراہم کرنا معمولی بات نہیں ہے بلکہ خدائی قدم ہے
  • محشر رضا اعظمی IN 12:43 - 2025/04/30
    اللہ سلامت رکھے اور تمام ٹھیکداروں کو بھی توفیق دے کہ اس طرح کی سوچ اور فکر اپنے اندر پیدا کریں