حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ اور لائف لائن آئی سینٹر نئی دہلی کے اشتراک سے آج (20 ستمبر 2025) ایک خصوصی فری آئی میڈیکل کیمپ، منعقد کیا گیا، جس میں آنکھوں کے معائنے اور علاج کی جدید سہولیات فراہم کی گئیں۔ کیمپ صبح 10 بجے سے دوپہر 4 بجے تک لائف لائن آئی سینٹر A-13، پریہ درشنی وہار، لکشمی نگر، دہلی-110092 میں جاری رہا۔

تفصیلات کے مطابق، شرکاء کو فری او پی ڈی، فری چیک اپ، آنکھوں کا مکمل معائنہ اور ماہر ڈاکٹر سے خصوصی مشورے کی سہولت فراہم کی گئی۔ مریضوں کا معائنہ معروف ماہر امراض چشم، ڈاکٹر جاوید ایچ. فاروقی (MBBS, DNB)، سینئر کنسلٹنٹ آئی اسپیشلسٹ اور Cornea, Cataract & Refractive Surgeon نے کیا، جنہوں نے آسٹریلیا کے رائل ایڈیلیڈ اسپتال سے فیلوشپ بھی حاصل کی ہے۔
انتظامیہ کے مطابق، کیمپ میں شرکت کے لیے صرف ₹100 رجسٹریشن فیس مقرر کی گئی تھی، جبکہ باقی تمام سہولتیں بالکل مفت فراہم کی گئیں۔
اس کیمپ میں آنکھوں کے مریضوں کی ایک بڑی تعداد نے ڈاکٹر سے معائنہ، مشورہ اور چیک اپ سے استفادہ کیا۔ اے ایم آر ٹرسٹ کے معزز اراکین کی جانب سے ڈاکٹر جاوید فاروقی صاحب کا آج خدمتِ خلق کرنے پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا گیا اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے دعا کی گئی۔
اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے رکن، مولانا رضی حیدر زیدی نے بتایا کہ یہ کیمپ ہر ہفتے (ہفتہ)لائف لائن آئی سینٹر میں جاری رہے گا اور ٹرسٹ کی کوشش ہے کہ کوئی بھی مریض اپنی مالی ناداری کی وجہ سے علاج سے محروم نہ رہے۔
18:39 - 2025/09/20









آپ کا تبصرہ