جمعہ 11 اپریل 2025 - 11:49
امروہہ؛ اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

حوزہ/نیو براہڈ ہاسپیٹل امروہہ اور اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام 8 اپریل 2025 بروز منگل کو پھندیڑی سادات کے محلہ ابوطالب میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ایک تجربہ کار ٹیم نے خلوص اور محبت سے معائنہ کیا اور مریضوں کو بہترین علاج فراہم کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی| نیو براہڈ ہاسپیٹل امروہہ اور اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کے زیر اہتمام 8 اپریل 2025 بروز منگل کو پھندیڑی سادات کے محلہ ابوطالب میں ایک روزہ مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، کیمپ میں ماہر ڈاکٹروں کی ایک تجربہ کار ٹیم نے خلوص اور محبت سے معائنہ کیا اور مریضوں کو بہترین علاج فراہم کیا۔

امروہہ؛ اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

کیمپ میں شریک ڈاکٹروں میں: ڈاکٹر پُنیت کمار (ماہر اطفال) MBBS, MD، ڈاکٹر وائی کے اگروال (MBBS, MS، لیپروسکوپی سرجن)، ڈاکٹر وہیب زیدی (MBBS, MD، فزیشن)، ڈاکٹر فضہ فاطمہ، ڈاکٹر محمد ظہیر، ڈاکٹر عفشہ زیدی، ڈاکٹر مبین اصغر، ڈاکٹر غیور حسن، ڈاکٹر مرغوب حسن اور ڈاکٹر شیو کمار شامل تھے۔ کیمپ کی ایک اہم خصوصیت یہ تھی کہ اس میں ضلع بجنور اور ضلع امروہہ کے ماہر اور ایم بی بی ایس، ایم ڈی ڈاکٹرز نے اپنے اپنے شعبے میں مہارت کے ساتھ مریضوں کا معائنہ کیا۔

کیمپ میں فراہم کی جانے والی سہولتیں: مفت طبی مشورے، مفت ادویات کی تقسیم، بلڈ پریشر، شوگر اور دیگر بنیادی طبی ٹیسٹ شامل تھے۔

امروہہ؛ اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

علاقے کی عوام نے اس فلاحی پروگرام سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ کیمپ میں جناب متین زیدی اور محمد اعظم نے دوا فراہم کرنے اور مفت دوا دینے میں اہم کردار ادا کیا۔ میڈیک لائف اسٹور سے دوا فراہم کی گئی، اور لوگوں کی بڑی تعداد کو دیکھتے ہوئے، جناب خوشحال زیدی، متین زیدی اور محمد اعظم نے دوا دینے میں بڑی تیزی اور محنت سے کام کیا۔

اس ایک روزہ طبی کیمپ میں تقریباً تین سو مریضوں نے ڈاکٹروں کے معائنہ، تشخیصی رپورٹ اور ادویات سے استفادہ کیا۔ یہ کیمپ علاقے کے لوگوں کے لیے ایک بڑی سہولت ثابت ہوا، اور اس کی کامیابی میں تمام تعاون کرنے والوں کا کردار بے حد اہم ہے۔

امروہہ؛ اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

امروہہ؛ اے ایم آر میڈیکل اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ٹرسٹ کے نمائندے جناب رضی زیدی اور نیو براہڈ کے آنر ڈاکٹر غیور حسن نے کہا کہ ہمیں انسانیت کی خدمت کرتے ہوئے بہت اچھا لگا اور اس طرح کے کیمپ مختلف علاقوں میں بھی منعقد کیے جائیں گے۔ اگر کسی مریض کو مزید مشورے کی ضرورت ہوگی تو یہ کیمپ جاری سمجھا جائے گا اور نیوبرائڈ ہاسپیٹل سے مفت یا بہت کم چارج کے ساتھ مشورہ اور دوا فراہم کیا جائے گا۔ جناب رضی زیدی نے تمام معاونین ڈاکٹروں، خصوصاً ڈاکٹر پُنیت کمار (ماہر اطفال) MBBS, MD بجنوری کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اس خدمت میں ہمارے ساتھ آئے۔

رابطہ برائے معلومات:

9045093480، 9568146232، 9971276600

ویب سائٹ: www.amrmedicaltrust.com

amrtrust41@gmail.com

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • ضیغم علی امروہوی IN 10:18 - 2025/04/14
    بہت اچھا قدم اور نمایا و منفرد قدم ہے زندہ باد اللہ توفیقات میں اضافہ فرمائے