منگل 8 اپریل 2025 - 10:40
ہندوستان میں ولی فقیہ کے سابق نمائندے سے شیعہ علماء کونسل جموں کے وفد کی ملاقات، ملی خدمات پر خراجِ تحسین

حوزہ/ جموں و کشمیر کی شیعہ علماء کونسل کے صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین حجۃ الاسلام و المسلمین کرامت حسین جعفری کی قیادت میں ایک معزز و اعلیٰ سطحی وفد نے ہندوستان میں ولی فقیہ کے سابق نمائندے، حجۃ الاسلام والمسلمین جناب آقای مہدوی‌پور (دام‌عزہ) سے خصوصی ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جموں/ جموں و کشمیر کی شیعہ علماء کونسل کے صدر، حجۃ الاسلام والمسلمین حجۃ الاسلام و المسلمین کرامت حسین جعفری کی قیادت میں ایک معزز و اعلیٰ سطحی وفد نے ہندوستان میں ولی فقیہ کے سابق نمائندے، حجۃ الاسلام والمسلمین جناب آقای مہدوی‌پور (دام‌عزہ) سے خصوصی ملاقات کی۔

اس وفد میں جناب حاج عاشق حسین خان (صدر شیعہ فیڈریشن جموں)، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد کوثر علی جعفری (سینئر ترجمان)، حجۃ الاسلام والمسلمین جناب آقای سید زوار حسین جعفری (امام و خطیب مسجد جامع حضرت امام رضا علیہ‌السلام، بٹھنڈی)، اور جناب حاج لال‌الدین میر (نائب صدر انجمن حسینی بٹھنڈی) شامل تھے۔

ملاقات کا بنیادی مقصد حجۃ الاسلام والمسلمین مہدوی‌پور (دام‌عزہ) کی ہندوستان میں پندرہ سالہ مخلصانہ، متواصل اور قابلِ قدر دینی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا، کیونکہ آپ ہندوستان میں خدمت دین کرکے اپنے وطن ایران جارہے ہیں۔ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل کے سینئر ترجمان، حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید محمد کوثر علی جعفری نے ملتِ تشیع کی جانب سے اظہارِ تشکر و قدردانی کا باضابطہ پیغام پیش کیا۔

وفد نے ولی فقیہ کے نئے نمائندے، حجۃ الاسلام والمسلمین جناب آقای حکیم‌الہی کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہوئے ان کی کامیابی و سربلندی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اسی طرح دفتر مقام معظم رہبری سے تشریف لانے والے حضرت آیت اللہ محسن قمی (دام‌عزہ) کی آمد کو نہایت عزت و محبت سے خوش آمدید کہا گیا۔

اس ملاقات کے دوران برصغیر میں ملتِ تشیع کو درپیش چیلنجز، دینی و سماجی خدمات کے فروغ، اور ملت کی فلاح، ترقی و اتحاد کے عملی امکانات پر گہرائی سے تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد کے اراکین نے امید ظاہر کی کہ نئے نمائندے کی رہنمائی میں ملتِ جعفریہ مزید استحکام و ترقی کی جانب گامزن ہوگی۔

یہ ملاقات باہمی روابط کی تقویت، ملی وحدت اور دینی خدمات کے فروغ کی راہ میں ایک مثبت اور مؤثر قدم قرار دیا

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha