حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی کے مرکزی دفتر، نجف اشرف عراق کے وفد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے شہر قم المقدسہ میں بنگلہ دیش میں رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے نمائندے، حجۃ الاسلام والمسلمین سید مہدی علی زادہ الموسوی سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں وفد کے اراکین حجۃ الاسلام سید ضامن جعفری اور حجۃ الاسلام سید مراد جعفری شامل تھے۔ انہوں نے آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی کے دفتر کی جانب سے رہبر معظم کے نمائندے کو سلام اور تہنیت پیش کی۔
ملاقات کے دوران بنگلہ دیش میں مومنین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر دستیاب وسائل اور ممکنہ طریقوں کے ذریعے مومنین کی خدمت اور ان کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیا گیا، جبکہ اس مقصد کے لیے باہمی تعاون پر بھی اتفاق کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ