منگل 18 فروری 2025 - 19:33
لاہور؛ وحدت یوتھ کی جانب سے ڈیجیٹل انسٹیٹیوٹ کا افتتاح

حوزہ/ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی تھے۔ ڈیجیٹل انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب میں وحدت یوتھ کے جوانوں کی کثیرتعداد شریک ہوئی۔ لاہور کی مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی اور معروف سماجی شخصیت سہیل رضوی نے جوانوں سے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کے زیراہتمام نئے ڈیجیٹل انسٹیٹیوٹ (ہنرمند جوان) کے عنوان سے افتتاح کر دیا گیا۔ جس کی باقاعدہ تقریب لاہور میں علامہ اقبال ٹاون کے نیلم بلاک کی مسجد و امام بارگاہ شاہ خراسانؑ ریزہ نجف میں منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی تھے۔ ڈیجیٹل انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب میں وحدت یوتھ کے جوانوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ لاہور کی مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔

وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی اور معروف سماجی شخصیت سہیل رضوی نے جوانوں سے خطاب کیا۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا کہ جدید دور کے تقاضوں کے مطابق علم کا حصول وقت کی ضرورت ہے، نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں اپنی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مرکزی کوارڈینیٹر خطباء و ذاکرین ونگ علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے اختتامی دعائے خیر کرائی۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات حسین زیدی، علامہ سید امتیاز حسین کاظمی، معروف کاروباری شخصیت توقیر شاہ، ذاکر اہلبیت ذوہیب علی ہمدانی، علامہ ناصرعباس جوئیہ، علامہ غلام عباس شیرازی، علامہ بشیر رضوی، مولانا ظہیر کربلائی، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور نجم عباس خان، نقی حیدر صدر وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن، اخلاق حسین جعفری، آفتاب علی ہاشمی کے علاوہ وحدت یوتھ کے جوانوں کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha