۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
مجلس وحدت مسلمین

حوزہ/ اسد عباس قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان پر دشمن کے ایجنٹ مسلط ہیں، جلد پاکستان کو استعماری قوتوں سے نجات دلائیں گے۔ علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ یوم القدس یوم الاسلام ہے، جمعہ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منائیں گے، علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے، اور پوری قوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پنجاب سیکرٹریٹ لاہور میں یوم القدس کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ احمد اقبال رضوی، صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی، مرکزی کوآرڈینیٹر علامہ سید حسن رضا ہمدانی، پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ایم ڈبلیو ایم اسد عباس قریشی، سیکرٹری اطلاعات پنجاب اسد علی بلتستانی، سیکرٹری سیاسیات اسد حسین زیدی، ضلعی صدر نجم عباس خان، حاجی امیر عباس، افسر حسین خان و دیگر نے شرکت کی۔

علامہ علی اکبر کاظمی کا کہنا تھا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے، پاکستان بنایا تھا اسے بچانے میں بھی کردار ادا کریں گے۔ اسد عباس قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان پر دشمن کے ایجنٹ مسلط ہیں، جلد پاکستان کو استعماری قوتوں سے نجات دلائیں گے۔ علامہ حسن ہمدانی کا کہنا تھا کہ یوم القدس یوم الاسلام ہے، جمعہ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منائیں گے، علامہ حسن ہمدانی نے کہا کہ ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے، اور پوری قوم فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرے گی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .