۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
شیعہ

حوزه/ لاہور پریس کلب میں شیعہ جماعتوں تحریک بیداری امت مصطفیٰ، امامیہ آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی یوم القدس سرکاری سطح پر منانے کا مطالبہ کر دیا.

لاہور سے حوزہ نیوز ایجنسی کے اعزازی رپورٹر کے مطابق پریس کلب میں شیعہ جماعتوں تحریک بیداری امت مصطفیٰ، امامیہ آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں رہنمائوں کا کہنا کہ ماہ رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو دنیا بھر میں قبلہ اول کی آزادی اور فلسطینیوں کی حمایت کیلئے یوم القدس منایا جاتا ہے، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی یوم القدس شان و شوکت سے منایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فلسطین و کشمیر میں مظالم کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ سے سفارتی کوششیں تیز کی جائیں۔ رہنماوں نے مطالبہ کیا کہ سعودی عرب یمن جنگ رکوانے اور عرب ایران کشیدگی کم کرنے کیلئے حکومتِ پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے۔

ایک سوال کے جواب میں رہنماوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی سالوں سے درجنوں شیعہ علماء کرام اور جوانوں کو جبری طور پر لاپتہ کیا گیا، جبری گمشدگیوں کا یہ عمل قابل مذمت ہے، اگر انہوں نے جرم کیا ہے تو عدالت میں پیش کیا جائے۔ پریس کانفرنس میں علی ضامن نائب صدر آئی ایس او، علامہ سبطین سبزواری صوبائی صدر شیعہ علما کونسل، علامہ حسن رضا ہمدانی رہنما مجلس وحدت مسلمین لاپور، علامہ توقیر عباس  رہنماء تحریک بیداری امت مصطفی اور سجاد حیدر  امامیہ آرگنائزیشن سے شریک ہوئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .