حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس علماء امامیہ جموں وکشمیر کے دفتر در گنڈ حسی بٹ میں مجلس علماء امامیہ کی ایگزیکٹو کونسل کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔ جسمیں مختلف مسائل اور امور پو بحث و گفتگو کے بعد یہ طے پایا گیا کہ پہلے سے تدوین شدہ شیعہ وقف بورڈ کے آئین نامہ کو کچھ اصلاحات و اضافات کے بعد متفقہ طور پر تصویب کیا گیا۔
شیعہ وقف بورڈ کا آئین نامہ ایگزیکٹو کونسل کی طرف سے لکھے گئےخط کے ساتھ واقفین حضرات، قوم کی دیگر دینی، تعلیمی اور فلاحی تنظیموں و اداروں کو ارسال کیا جائے گا۔
قوم کے دانشور حضرات اور مختلف ماہرین کو مجلس علماء امامیہ کے ساتھ جوڑنےکے لیے مشاورتی کونسل کی تشکیل کے مجوزہ پروگرام پر بحث و گفتگو ہوئی جو شعبہ پلاننگ و منصوبہ بندی کی جانب سے مجلس منتظمہ کو ارسال کیا گیا تھا۔
مشاورتی کونسل کے لئے افراد کا انتخاب زونل کمیٹیوں کے ذریعہ کیا جائے گا۔۔۔۔۔زونل کمیٹیاں افراد کی لسٹ ایگزیکٹو کونسل کو ارسال کریں گی اور ایگزیکٹو کونسل کی تائید کے ساتھ مشاورتی کونسل کو تشکیل دیا جائے گا۔
شعبہ پلاننگ و منصوبہ بندی کی طرف سے مشاورتی کونسل کی تشکیلات کے مجوزہ پروگرام کے شرائط و نکات پر بحث و گفتگو ہوئی۔
مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر کے شناختی کارڈ اور لوگو نشان پر بھی اتفاق ہوا۔ آئندہ قریب میں جنرل کونسل کا اجلاس بلانے پر اتفاق کیا گیا۔
آپ کا تبصرہ