منگل 30 نومبر 2021 - 15:54
مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر کی ایکزیکٹیو کونسل کا اجلاس

حوزہ/ سرینگر کے جڈی بل علاقے میں مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر کی ایکزیکٹیو کونسل اور شعبہ پلاننگ و منصوبہ بندی کا ایک مشترکہ اور اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مورخہ 27/11/2021 کو سرینگر کے جڈی بل علاقے میں مجلس علماء امامیہ جموں و کشمیر کی ایکزیکٹیو کونسل اور شعبہ پلاننگ و منصوبہ بندی کا ایک مشترکہ اور اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تمام ممبران نے شرکت کی ۔

اجلاس کی شروعات حسب دستور تلاوت کلام پاک سے ہوئی اس کے بعد جنرل سیکرٹری اور ایک ایکزیکٹیو ممبر نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا ۔ اجلاس میں ایجنڈا پر بحث و گفتگو ہوئی۔

اجلاس کے آخر میں جن نکات کو بحث و گفتگو کے بعد متفقہ رائے سے تصویب کیا گیا وہ مندرجہ ذیل ہے؛

۱:قوم کے دانشوروں کے ساتھ بہت جلد جلسات کا اہتمام کرنا ۔
۲: شعبہ امور طلاب و علماء کی پلاننگ اور اسکو فعال بنانا۔
۳:وقف بورڈ کا قیام اور اعلان۔
۴:زونز میں کام کو سرعت دینا اور ان کو سونپے گئے کام کی تکمیل۔
۵:علماء سے رابطہ اور مشاورتی کونسل کی تشکیل ۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha