۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجلس علمای امامیہ جموں و کشمیر کی جرنل کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا

ممبران نے مجلس علماء کی بہتری اور قومی سطح کے پروگراموں کو عملی شکل دینے کے سلسلہ میں مفید تجاویز اور آراء پیش کیئے

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس علمائے امامیہ جموں و کشمیر کی جرنل کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں وادی کے اطراف و اکناف سے آئے ہوئے تقريبا ۹۰ سے زائد علماء کرام اور جنرل کونسل کے ممبران نے شرکت کی۔

جنرل کونسل کا یہ اجلاس دو نشستوں پر مشتمل تھا پہلی نشست ظہر سے پہلے منعقد ہوئی جسکا آغاز صبح گیارہ ۱۱ بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔۔۔حسب دستور نعت خوانی ہوئی اور اسکے بعد مجلس علماء کے رکن حجت الاسلام و المسلمین آقاسید یوسف الموسوی صاحب نے علماء کرام کو اپنے بہترین موعظہ حسنہ سے مستفید فرمایا اور دور حاضر میں علماء کرام کو اپنی ذمہ داریوں کی طرف متوجہ کیا۔۔۔بعد از آن مجلس منتظمہ کی کارکردگی کی ایک رپورٹ پیش کی گئی جس کے فرائض مجلس منتظمہ کے رکن حجت الاسلام و المسلمین بشیر احمد بٹ نے انجام دئے یہ رپورٹ چھہ محوروں پر مشتمل تھی۔۔۔۔۔ازجملہ مختلف شعبہ جات کا تعارف ، ماہانہ علاقائی دوروں کا پروگرام کاروان اخوت ، وقف بورڈ کی تشکیل ، مساجد کا ڈیٹا بنانے کا پروگرام ،ماہ رمضان ۱۴۴۳ کا تبلیغی پروگرام ماہ رحمت پیغام رحمت اور مجلس علماء کی ایگزیکٹو باڈی کی میٹنگوں کی تفصیلات پر مشتمل تھی۔

پہلی نشست کے اختتام پر تمام اعضاء محترم نے نماز صدر محترم حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا غلام رسول نوری کی امامت میں ادا کی۔

دوسری نشست کا آغاز دو بجے سے ہوا تلاوت کلام اللہ اور روح پرور نعت شریف کے بعد ماہ مبارک رمضان کے جامع تبلیغی پروگرام ماہ رحمت و پیغام رحمت پر مجلس کے جرنل سیکریٹری حجت الاسلام و المسلمین آقاسید اعجاز حسین رضوی صاحب نے تفصیل سے روشنی ڈالی۔ دوسری نشست میں ایک پینل ڈسکشن بھی رکھا گیاجس میں مجلس علماء کے اعضاء کو اپنے سوالات ، اعتراضات اور تجاویز دینے کا موقع فراہم کیا گیا۔

تقریبا دس سے زائد جرنل کونسل کے اعضاء نے مجلس علماء کی ایکزکیٹیو باڈی سے سوالات پوچھے اور بعض امور پر اعتراضات اور اشکالات کئے جن کے جوابات اور وضاحت ایگزیکٹو باڈی کے ممبران نے خوش اسلوبی کے ساتھ دیے۔۔۔۔۔بعض ممبران نے مجلس علماء کی بہتری اور قومی سطح کے پروگراموں کو عملی شکل دینے کے سلسلہ میں مفید تجاویز اور آراء بھی پیش کیں۔

اجلاس کےاختتام پر مجلس علماء کے صدر محترم حجت الاسلام و المسلمین علامہ شیخ غلام رسول نوری صاحب نے خطاب کیا اور اجلاس میں شریک سارے علماء کا شکریہ اداکیا اور اس بات پر تاکید کی کہ مجلس علماء مستقبل کے منصوبوں کو عملی شکل دینے کے لیے اپنی پوری توانائی صرف کرے گی۔

اجلاس میں ماہ مبارک میں علماء کرام اور مبلغین محترم کی تبلیغی خدمات کی سراہا گیا اور ممتاز مبلغین کو انعامات و ہدایا سے نوازا گیا ۔واضح رہے اجلاس میں نظامت کے فرائض حجت الاسلام و المسلمین شیخ یاسین صاحب نے انجام دئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .