حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امریکی رکاٹوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کو 2020-2021 سال کیلئے اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری پروگرام کی ایگزیکٹو کونسل کے صدر کے طور پر مقرر کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کو باہم اتفاق رائے اور بغیر کسی مخالفت کے ایک سال کیلئے اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری کی ایگزیکٹو کونسل (The United Nations Human Settlements Programme) کے صدر کے طور پر منتخب کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ اور اسلامی جمہوریہ ایران کے مابین کشیدگی اور اختلافات کے پیش نظر واشنگٹن نے اقوام متحدہ کے ایچ سی آر کی ایگزیکٹو کونسل کے انتخابی عمل میں ایرانی صدارت کی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے ممبروں میں اتفاق رائے کو چیلنج کرنے کیلئے سیاسی چالوں کا استعمال کرتے ہوئے ایرانی صدرات میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔
امریکہ نے ایران کو منتخب کرنے کی صورت میں اس تنظیم سے علیحدہ ہونے اور اپنے مالی امداد کو منقطع کرنے کی دہمکی بھی دی۔
امریکہ کیجانب سے تمام سیاسی، مالی اور دیگر میکنزم بشمول دوسرے ملکوں اور سیکرٹریت کیخلاف دباؤ ڈالنے کے باوجود، کینیا میں قائم اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے کی کوششوں، فعال سفارتکاری، مختلف ممالک سے مذاکرات اور امریکی رائے کو مسترد کرنے سے متعلق قانونی وجوہات کی پیش کرنے سے دیگر ممالک نے ایران کی حمایت کرتے ہوئے امریکی یکطرفہ اقدامات کی مذمت کی۔
اجلاس کی موجودہ فضا کے پیش نظر امریکہ نے بالاخر اپنے موقف سے پیچھے ہٹایا اور اسلامی جمہوریہ ایران کو باہم اتفاق رائے اور بغیر کسی مخالفت کے ایک سال کیلئے اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری کی ایگزیکٹو کونسل کے صدر کے طور پر منتخب کیا گیا۔