۱۶ آبان ۱۴۰۳ |۴ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 6, 2024
ایران کے تیرہویں دور کی صدارت

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران کی تیرہویں دور کی صدارت کی توثیق کا پروگرام تین اگست کو منعقد ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسلامی جمہوریہ ایران کی تیرہویں دور کی صدارت کی توثیق کا پروگرام منگل تین اگست کو رہبر انقلاب اسلامی اور بعض اعلی عہدیداروں کی موجودگي میں امام خمینی (رحمۃ اللہ علیہ) امام بارگاہ میں منعقد ہوگا اور ایران کے منتخب صدر، ولی فقیہ کی جانب سے عہدۂ صدارت پر منصوب کیے جائیں گے۔

کورونا کی وبا کے پیش نظر یہ پروگرام حفظان صحت کے اصولوں اور پروٹوکولز کی پابندی کے ساتھ منعقد ہوگا اور ایران کے وقت کے مطابق صبح ساڑھے دس بجے اس پروگرام کو آئي آر آئي بی کے چینلوں اور KHAMENEI.IR کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔

اس پروگرام میں وزیر داخلہ رواں سال میں انتخابات کے انعقاد کے عمل کے بارے میں ایک رپورٹ پیش کریں گے اور پھر منتخب صدر کے عہدۂ صدارت کی توثیق کا حکمنامہ پڑھے جانے اور حجت الاسلام والمسلمین رئيسی کی تقریر کے بعد رہبر انقلاب اسلامی خطاب فرمائيں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .