۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ نشست هم اندیشی فعالان رسانه ای هندوستان در خبرگزاری حوزه

حوزہ/ ایران کے موجودہ حالات اور دشمنوں کی انتھک کوششیں اور منحوس کرونا کی وبا کے باوجود ایرانی عوام نے اپنی سربلندی فراست اور بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے رہبر کی آواز پر لبیک کہا اور حالیہ انتخاب میں بھر پور شرکت کر کے دشمن کے منھ پر زبردست طمانچہ رسید کیا اور اصلح امیدوار کو صدارت کیلئے منتخب کر کے بتا دیا کہ اہل بیت کے چاہنے والے نہ بکتے ہیں اور نہ جھکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس علماء ہند شعبہ قم المقدسہ ایران کے صدر حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید احمد رضا زرارہ نے کہا کہ انا فتحنا لک فتحا مبینا.داخلی اور خارجی دشمنوں کی تمام کوششوں پر ایرانی عوام نے پانی پھیر دیا۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے موجودہ حالات اور دشمنوں کی انتھک کوششیں اور منحوس کرونا کی وبا کے باوجود ایرانی عوام نے اپنی سربلندی فراست اور بصیرت کا ثبوت دیتے ہوئے اپنے رہبر کی آواز پر لبیک کہا اور حالیہ انتخاب میں بھر پور شرکت کر کے دشمن کے منھ پر زبردست طمانچہ رسید کیا اور اصلح امیدوار کو صدارت کیلئے منتخب کر کے بتا دیا کہ اہل بیت کے چاہنے والے نہ بکتے ہیں اور نہ جھکتے ہیں۔

مجلس علماء ہند شعبہ قم اس عظیم کامیابی پر ایرانی عوام رہبر معظم اور نو منتخب صدر کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .