۷ مرداد ۱۴۰۰ | Jul 29, 2021
مولانا مناظر حسین نقوی

جنرل سکریٹری الجواد فاؤنڈیشن مشہد المقدس نے کہا کہ آیت اللہ رئیسی کے رئیس جمہور منتخب ہونے پر ہندوستان کے مسلمانون میں بھی کافی خوشی کا ماحول ہے ہم سب امید کرتے ہیں آپ ایران اور مسلمانان جہان کے لئے کافی مفید ثابت ہونگے اور رہبر انقلاب اسلامی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لوگوں کی خدمات کو انجام دینگے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا سید مناظر حسین نقوی،جنرل سکریٹری الجواد فاؤنڈیشن مشہد المقدس نے کہا کہ ملت ایران اور حق پسند افراد کی خدمت میں حضرت آیت اللہ رئیسی کے رئیس جمہور منتخب ہونے پر تبریک و تہنیت پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حضرت آیت اللہ رئیسی بارگاہ ملکوتی حضرت امام رضا علیہ السلام کے متولی تھے اور خادم مخلص امام رئوف ہیں آپ کی اس عظیم مسؤلیت کے وقت زائرین ایران اور جہان کے لئے کافی سہولیات فراہم کی گئیں جو آج بھی زائرین حضرت رضا علیہ السلام کے لئے انجام دی جاتی ہیں اور آپ کے عہدیہ چیف جسٹس پر بھی کانون مندانا کافی کام انجام پائے جس کی لوگ تعریف کرتے ہیں۔

مزید کہا کہ آپ رہبر انقلاب اسلامی کے کافی قریب اور مورد اعتماد افراد میں سے ہیں جس سے آیت اللہ رئیسی کے رئیس جمہور انتخاب ہونے پر دنیا کے حق پسند لوگوں میں خوشحالی کا جشن منایا جارہا ہے۔

مولانا مناظر حسین نقوی نے بتایا کہ ہندوستان کے مسلمانون میں بھی کافی خوشی کا ماحول ہے ہم سب امید کرتے ہیں آیت اللہ رئیسی ملت ایران اور مسلمانان جہان کے لئے کافی مفید ثابت ہونگے اور رہبر انقلاب اسلامی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے لوگوں کی خدمات کو انجام دینگے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .
8 + 10 =