۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آغا سید حسن الموسوی الصفوی

حوزہ/ آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے کہا کہ یہ امام علی رضا ؑ کی سیرت طیبہ کا ہی اثر ہے کہ ایران صدیوں سے فکر اہلبیت ؑ اور پیغام ولایت کے مرکز کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور آج یہ فکر و پیغام ولایت فقیہ کی شکل میں اسلام اور مسلمین کے مفادات کی نہ صرف ترجمانی کر رہا ہے بلکہ تحفظ و دفاع کے تقاضے بھی پورا کر رہا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے حضرت امام علی رضا  ؑ کے یوم ولادت باسعادت کے موقعہ پر وابستگان امامت و ولایت بالخصوص حضرت ولی العصر ؑ ، رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای اور فقیہ عالی قدر حضرت سید علی سیستانی کی خدمت میں ہدیہ تہنیت پیش کی۔

انہوں نے کہا کہ اسلام ناب محمدی ؐ کی تشہیر و ترویج اور فکر پیغام ولایت کے سلسلے میں امام علی رضا ؑ کا کردار و عمل اسلامی تاریخ کا ایک زرین باب ہے امام عالی مقام ؑ کے علم و عرفان اور تدبیر و تدبر مسلمانوں کے دلوں میں امام ؑ کی بے پناہ عقیدت سے خائف ہوکر حکومت وقت نے انہیں ولی عہدی کا منصب عطا کیا تاکہ انکا اقتدار قائم رہے تاہم امام ؑ نے امورات سلطنت کے بجائے اپنی تمام تر توجہ احیاے قرآن و سنت کی طرف مبذول کی اور ولی عہدی کے9 مہینوں کے دوران دین و شریعت کی سربلندی کے کئی سنگ میل عبور کئے امام ؑ کے کردار و عمل کا اثر آج تک سرزمین  ایران میں نمایا و درخشان ہے۔

آغا صاحب نے کہا کہ یہ امام علی رضا ؑ کی سیرت طیبہ کا ہی اثر ہے کہ ایران صدیوں سے فکر اہلبیت ؑ اور پیغام ولایت کے مرکز کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہا ہے اور آج یہ فکر و پیغام ولایت فقیہ کی شکل میں اسلام اور مسلمین کے مفادات کی نہ صرف ترجمانی کر رہا ہے بلکہ تحفظ و دفاع کے تقاضے بھی پورا کر رہا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .