۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
پروفیسر علی محمد نقوی

حوزہ/ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی سرسید اکیڈمی کے ڈائرکٹر پروفیسر علی محمد نقوی کو ان کی اعلیٰ تحقیقی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ممتاز محقق کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی سرسید اکیڈمی کے ڈائرکٹر پروفیسر علی محمد نقوی کو ان کی اعلیٰ تحقیقی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت سائنس، تحقیق و ٹکنالوجی کے تیرہویں فارابی انٹرنیشنل ایوارڈ میں "ایرانی مطالعات اور اسلامی مطالعات" کے سیکشن میں ممتاز محقق کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔

انھیں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر، ایرانی قومی کمیشن برائے یونیسکو اور ایران میں آئسیسکو کے علاقائی دفتر کی جانب سے سند اعزازی سے نوازا جائے گا اور ثقافتی تحائف و فارسی ہینڈی کرافٹ پیش کئے جائیں گے۔یہ اعزاز انھیں 5/جولائی 2022 کو تیرہویں فارابی انٹرنیشنل ایوارڈ کی اختتامی تقریب کے موقع پر دیا جائے گا

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • پروفیسر سید مجیب IN 21:05 - 2022/06/29
    0 0
    میں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ مجھے بہت خوشی ہوئی کہ ایرانی صدر اعزاز سے نوازے گے۔ میں مزید خوش ہوں ہندوستانی محقق کی عزت افزائی کی جائے گی۔ ایک سوال بھی ہے: مولوی کیا جاہل ہوتا ہے؟ پروفیسر عالم ہوتا ہے؟ یا مولوی احساس کمتری کے شکار ہوتے ہیں؟ اگر نہیں تو علی محمد صاحب پروفیسر لکھواتے ہیں۔ ایسا کیوں۔ کیا یونیورسٹی میں پڑھانے والا وہ بھی مدرسہ کا نصاب شعبہ دینیات میں۔ میں سمجھتا ہوں اپنے والد کی نسبت سے اور لباس رسول اکرم کے صدفہ میں مولانا لکھواتے تو عزت میں کمی نہ آتی۔ میری حوزہ نیوز کے اراکین سے گزارش ہے کہ اس پیغام کو اپنی ویب پر ظاہر کریں۔ آپ آمین ہیں اور ہم امین ہی سمجھتے ہیں۔