۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
مولانا سرور عباس نقوی

حوزہ/ ایران کے صدارتی انتخابات میں آیت اللہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی شاندار کامیابی پر اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن کے صدر حجت الاسلام مولانا سید سرور عباس نقوی نے منتخب صدر اور ایرانی عوام کی خدمت میں خالصانہ مبارکباد پیش کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایران کے تیرہویں صدارتی انتخابات میں ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے بقیہ امیدواروں پر شاندار سبقت حاصل کی۔

اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن آف انڈیا کے صدر حجت الاسلام مولانا سید سرورعباس نقوی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے خصوصی نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ: ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر رئیسی ایک عظیم شخصیت کے حامل ہیں، آپ نے حوزہ علمیہ قم المقدسہ سے اعلی تعلیم حاصل کرنے اور درجہ اجتہاد پر فائز ہونے کے بعد شہید مطہری(رہ ) یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی سند حاصل کی۔ 

آپ نے اعلی تعلیمی مراحل کو طے کرنے کے بعد ملک اور عوام کی خدمت کو اپنا شرعی اور اخلاقی فریضہ سمجھ کر اسے بنحو احسن انجام دینے میں مصروف ہوگئے،  ایرانی عدلیہ اور آستان قدس رضوی کے متولی اور پھر ایران کے چیف جسٹس کے عہدوں پر فائز ہوکر موصوف نے عوام کی خدمت کا نمایاں کردار ادا کیا اور اب انہوں نے ملک کی موجودہ ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے صدارتی انتخاب میں حصہ لیا۔

ایرانی عوام نے قوم اور ملک کے لئے انکی خالصانہ خدمات کو دیکھتے ہوئے بڑے زور و شور سے انتخابات میں شرکت کرکے انھیں بھاری ووٹوں سے کامیاب بنایا۔

اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن کے صدر حجت الاسلام مولانا سید سرور عباس نقوی نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے آستان قدس رضوی کی تولیت کے دوران اپنی متعدد بنیادی خدمات کے ساتھ ساتھ عشرہ کرامت کے موقع پر علمی، ثقافتی پروگراموں خاص طور پر جشن خورشید ولایت(بین الاقوامی جشنهای زیر سایہ خورشید) کے انعقاد پر خاص توجہ دی۔

مولانا سید سرورعباس نقوی نے ایران کے نئے صدر جمہوریہ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کی مزید توفیقات اور کامیابیوں کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ ہم اراکین اہل بیت(ع)فاؤنڈیشن اسلامی جمہوریہ ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر رئیسی کی شاندار کامیابی پر امام زمان(ع)حضرت حجت ابن الحسن العسکری علیهماالسلام، رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ، اور ایرانی عوام کو تہ دل سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .