۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
نیت NEET

حوزہ/ ہندوستان میں چھپرہ،بہار سے تعلق رکھنے والے مولانا ڈاکٹر معصوم رضا واعظ کے فرزند محمد بریر نے نیٹ( NEET) امتحان میں کامیابی حاصل کرکے عصری تعلیم کے میدان میں ترقی کا پرچم لہرایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نہایت مسرت و شادمانی کے ساتھ یہ خبر موصول ہوئی کہ معروف شیعہ عالم دین مولانا ڈاکٹر سید معصوم رضا واعظ ساکن محلّہ دہیاواں ،چھپرہ،بہار ضلع سارن کے فرزند ارجمند محمد بریر نے NEET 2023 کے امتحان میں نمایا کامیابی حاصل کرکے عصری تعلیم کے میدان میں ترقی کا پرچم لہرایا۔

محض 20 سال کے محمد بریر نے ابتدائی دینی تعلیم مکتب امامیہ چھپرہ سے حاصل کی جہاں سے درجہ پنجم امتیازی نمبروں سے پاس کیا، اس کے بعد عصر ی تعلیم امپیریل پبلک اسکول چھپرہ اور گروکل کلاسز سے حاصل کرتے ہوئے جس کا تعلق CBSC سے تھا تعلیمی زندگی کا سفر بخیر و خوبی طے کرتے ہوئے مسلسل پیش قدمی کرتے رہے اور آج ایلن انسٹی ٹیوٹ کوٹہ راجستھان سے NEET 2023 کے امتحان میں 720 میں 655یعنی 91% نمبرات حاصل کرکے اپنے والدین کی دلی تمناؤں کو پورا کرتے ہوئے اپنے گھر و خاندان اور چھپرہ ،بہار کا نام روشن کیا ۔اور اپنے دوست و احباب کے لئے شمع راہ قرار پائے، اب محمد بریر کا ارادہ میڈیکل کالج میں داخلہ لینا اور MBBS ڈاکٹر بننا ہے۔

مولانا معصوم رضا واعظ کے فرزند کی نیت (NEET) کے امتحان میں نمایاں کامیابی

محمد بریر شاعر بھی ہیں اور ذاکر اہل بیت ؑ بھی ہیں، جن کی کامیابی سے ان کے محلہ اور علاقہ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ان کو، ان کے والدین اور اہل خانہ کو مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری ہے، مبارکباد پیش کرنے والوں میں مولا ابن حسن املوی واعظ، مولانا سید صفی حیدر سربراہ ادارہ تنظیم المکاتب لکھنؤ،مولانا مظفر رضا امام جمعہ و جماعت باؤلی مسجد پٹنہ،باب العلم فاؤنڈیشن پٹنہ،ڈاکٹر عسکری رضا،علی اکبر رضا عرف چاند چھپرہ وغیرہ شامل ہیں،جنھوں نے محمد بریر کی اس کامیابی پر ان کے ماں باپ ،اعزا و اقارب اور جملہ لواحقین و متعلقین کو تبریک و تہنیت کے ساتھ ساتھ موصوف کے لئے مزید کامیابی و کامرانی کی دعائیں بھی دی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .