۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا ڈاکٹر سید شہوار حسین نقوی

حوزہ/ زکات ہر اس مسلمان پر واجب ہے جس کے پاس طی شدہ مقدار کی رقم یا زیورات ہیں اس لیے ہماری مالی حالت ٹھیک ہونی چاہیے اور ہمیں چاہیے کہ اگر ہماری مالی حالت درست ہو تو پھر ہم مسکین، بیوہ، بے سہارا وغیرہ کی بھی مدد کر سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امروہہ مسلم کمیٹی رجسٹرڈ امروہہ کے زیر اہتمام جشن عید میلادالنبی کی سترہ روزہ تقریبات کا ۱۴واں جلسہ محلّہ قریشی امروہہ (یوپی) ہندوستان میں بعد نماز عشاء زیر صدارت حاجی اقرار احمد انصاری ( صابق ممبر) منعقد ہوا۔ جس میں نظامت حاجی خورشید انور صاحب نے کی، جلسے کا آغاز حافظ عتیق احمد صاحب کی تلاوت قرآن کریم سے ہوا ۔ اس کے بعد نعتیہ کلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

جلسے کو خطاب کرتے ہوئے شیعہ عالم دین مولانا ڈاکٹر سید شہوار حسین نقوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں دینے والا بنایا ہے اور آج ہم اسلام اور قرآن کریم سے دور ہو گے اس لیے دوسروں کے سامنے ہاتھ پھلاتے ہیں یہ واقعی صحیح اسلام کی تصویر نہیں ہے ہم اسلام اور حضور کی جانب سے دنیا کو دکھائے گئے راستے پر چل کر کامیابی حاصل کر سکتے ہیں زکات ہر اس مسلمان پر واجب ہے جس کے پاس طی شدہ مقدار کی رقم یا زیورات ہیں اس لیے ہماری مالی حالت ٹھیک ہونی چاہیے اور ہمیں چاہیے کہ اگر ہماری مالی حالت درست ہو تو پھر ہم مسکین، بیوہ، بے سہارا وغیرہ کی بھی مدد کر سکتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .