۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
نجف اشرف

حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا شیخ جمیل ربعی نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں بھی آخری امام کا انتظار کررہی ہیں اور جنگ کے لیے تیاری میں لگی ہیں۔ ہم شیعوں کو بھی بیدار ہو جانا چاہئے اور تیاریاں شروع کر دینا چاہیے تاکہ ظہور امام عج جلد ہو سکے اور اسکے ساتھ ساتھ ہر موقع پر ظہور کی دعا بھی کرنی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف/ آج دوشنبہ صبح 10 بجے بمطابق 22 مارچ 2021 کو مدرسہ امام خمینی رح نجف اشرف عراق میں شعبان المعظم کے مبارک ایام اور ولادت باسعادت امام حسین و جناب عباس وامام سجاد علیہم السلام کی مبارک تاریخ کے موقع پر ایک عظیم محفل کا انعقاد کیا گیا۔

جسکی ابتداء قرآن پاک سے قاری محمد حسین خاوری نے کی، اس جلسے میں رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای کے عراق میں نمائندہ آیۃ اللہ سید مجتبیٰ حسینی اور عراق کے مشہور خطیب اہلبیت و بغداد کے امام جمعہ والجماعت سید یاسین الموسوی اور حوزہ علمیہ نجف کے استاد عالیجناب شیخ جمیل ربعی نے اپنے حکمت آمیز بیانات سے طلباء و سامعین کو مستفید کیا اور آخری حجت امام زمان عج کے علامات ظہور بیان کرتے ہوئے ہماری ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے بیان کیا کہ اسلام دشمن طاقتیں بھی آخری امام کا انتظار کررہی ہیں اور جنگ کے لیے تیاری میں لگی ہیں۔ ہم شیعوں کو بھی بیدار ہو جانا چاہئے اور تیاریاں شروع کر دینا چاہیے تاکہ ظہور امام عج جلد ہو سکے اور اسکے ساتھ ساتھ ہر موقع پر ظہور کی دعا بھی کرنی چاہیے۔

اسکے بعد عراق کے مشہور شاعر ماہر شبلی نے اپنے کلام کے ذریعے امام‌ کی خدمت میں نظرانہ عقیدت پیش کیا۔

اسی کے ساتھ مدرسہ امام کے کچھ طلباء نے آیۃ اللہ العظمی سید مجتبیٰ حسینی و سید یاسین الموسوی کے مبارک ہاتھوں سے لباس تقوی عمامہ گذاری کی گئی۔آخر میں دعائے فرج کی تلاوت کے ساتھ محفل کا اختتام ہوا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .