استاد حوزہ علمیہ نجف اشرف
-
اسلام دشمن طاقتیں بھی آخری امام (عج) کا انتظار کررہی ہیں، استاد حوزہ علمیہ نجف اشرف
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین مولانا شیخ جمیل ربعی نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں بھی آخری امام کا انتظار کررہی ہیں اور جنگ کے لیے تیاری میں لگی ہیں۔ ہم شیعوں کو بھی بیدار ہو جانا چاہئے اور تیاریاں شروع کر دینا چاہیے تاکہ ظہور امام عج جلد ہو سکے اور اسکے ساتھ ساتھ ہر موقع پر ظہور کی دعا بھی کرنی چاہیے۔
-
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا حجت الاسلام شیخ محمد جواد مہدوی کے ارتحال پر اظہار افسوس
حوزہ/ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ حجت الاسلام شیخ محمد جواد مہدوی مرحوم نے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں تشنگان علوم آل محمد کی بہترین انداز میں علمی و اخلاقی حوالے سے تربیت کی جو ان کے باقیات و صالحات کے شمارکے ساتھ ترویج دین و مذہب کا باعث بنے گی۔
-
انسانیت سے دوری، انسانی تہذیب کی تباہی کا سبب، آیت اللہ مدرسی
حوزہ/ آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے انسانی اقدار سے انحراف اور دوری کے نتیجے میں انسانی تہذیب کے خاتمے کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر خدا کی طرف نہیں لوٹیں گےتو،یہ تہذیب ختم ہوجائے گی۔
-
استاد حوزہ علمیہ نجف اشرف:
اہل عراق کو ہمیشہ سے اہل بیت اور آئمہ اطہار علیہم السلام سے شدید عقیدت ہے، ہم رہتی دنیا تک تعلیمات آل محمد (ص) کو پھیلاتے رہیں گے
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمین سید محمد علی بحر العلوم نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اہل عراق کو ہمیشہ سے اہل بیت اور آئمہ اطہار علیہم السلام سے شدید عقیدت ہے، اور امام علی(ع) کی طرف سے کوفہ کو اپنا دار الخلافہ بنانے کے دن سے لے کر آج تک اہل عراق کا شعار یہی عقیدت ہے اور اس کی حفاظت کے لیے انھوں نے ہر آزمائش کو قبول کیا اور اس میں کامیاب رہے۔
-
حوزہ علمیہ نجف اشرف :
دین و مذہب کی ترویج میں حوزہ علمیہ اور مرجعیت کا بے نظیر کردار رہا ہے ، استاد حوزہ علمیہ نجف اشرف
حوزہ/ حجت الاسلام و المسلمین سید احمد اشکوری نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ دین کی سربلندی اور عروج کے لئے حوزہ علمیہ اور مرجعیت دینی کی فعال موجودگی ہے ، کہا کہ مذہبی رسومات لوگوں اور مذہب کے مابین ایک تعلق قائم کرتے ہیں۔