۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
آیت الله سید محمد تقی مدرسی از علمای عراق

حوزہ/ آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے انسانی اقدار سے انحراف اور دوری کے نتیجے میں انسانی تہذیب کے خاتمے کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر خدا کی طرف نہیں لوٹیں گےتو،یہ تہذیب ختم ہوجائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مایہ ناز استاد آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے انسانی اقدار سے انحراف اور دوری کے نتیجے میں انسانی تہذیب کے خاتمے کے بارے میں متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر خداوند تعالٰی،اقدار الہی اور خالص فطرت کی طرف نہیں لوٹیں گے تو یہ تہذیب تباہ ہوجائے گی۔

انہوں نے کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے لاکھوں لوگوں کی نابودی اور اربوں کے حساب سے معاشی نقصان کو عذاب الٰہی قرار دیتے ہوئے مزید کہاکہ انسان کورونا کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے کیوں کہ یہ حقیقت نہیں تھی۔اس کا حل یہ ہے کہ انسان اپنی کمزوریوں کو تسلیم کرے اور خداوند متعال کی طرف لوٹ آئے اور خدا کےنمائندوں(رہبران الٰہی) جو کہ انسانیت کو بھلائی کا راستہ دکھانے والے ہیں،کو قبول کریں۔

آیت اللہ مدرسی نے خدا کی طرف آنے کو شریعت کی طرف آنے کیلئے عدالت،احسان،بے راہ روی اور منکرات سے دوری جیسی قدروں کو بیان کیا اور کہا کہ ہمیں ویکسین اور دوائیوں کے پیش نظر مغرب کی تہذیب میں غرق اور فطرت الہی سے منحرف ہونے کے بجائے خداوند متعال کی طرف لوٹنا چاہیے۔

آخر میں،حوزہ علمیہ نجف اشرف کے مایہ ناز عالم دین نے رجب المرجب کے مہینے اور حضرت امیرالمومنین علی علیہ السلام کا واسطہ دے کر اللہ رب العزت سے دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ اس بیماری کو پوری انسانیت سے دور فرمائے اور انسانیت کو صحیح راستے کے انتخاب میں کامیاب بنائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .