۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
آیت الله العظمی اسحاق فیاض

حوزہ/ دفتر آیت اللہ العظمی شیخ محمد اسحاق فیاض نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عزت مآب کے دفتری امور کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد جواد مہدوی کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دفتر آیت اللہ العظمی شیخ محمد اسحاق فیاض نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے عزت مآب کے دفتری امور کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد جواد مہدوی کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اس تعزیت نامے کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم 

اناللہ واناالیہ راجعون

دفترحضرت آیت اللہ العظمی شیخ محمد اسحاق فیاض، حجت الاسلام و المسلمین شیخ محمد جواد مہدوی کی کورونا وائرس کے سبب المناک رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتا ہے۔

حوزہ علمیہ میں مرحوم کے علمی مقام وحیثیت اہل فضل و علم اور ان کے دوستوں سے پوشیدہ نہیں ہے،کیونکہ بہت سے طلباء ان کے اسلامی شریعت کے فروغ میں گراں قدر خدمات سے آگاہ تھے۔

حجت الاسلام و المسلمین مہدوی، طویل مدت سے حوزہ علمیہ نجف اشرف میں استاد کے فرائض سرانجام دینے کے ساتھ، آیت اللہ العظمی محمد اسحاق فیاض کے اہم دفتری امور کو بطور احسن انجام دینے اور مومنین کی ضروریات کو پورا کرنے کے حوالے سے ایک بااعتماد اور فرض شناس انسان شمار ہوتے تھے۔

خداوند عالم سے دعا گو ہیں کہ وہ اپنے فضل و کرم سے مرحوم و مغفور کے معزز اہل خانہ سمیت عقیدت مندوں اور چاہنے والوں کو صبر جمیل اور سلامتی عطا فرمائے ،ان پر کو اپنی رحمت نازل فرمائے اور ان کو اپنے اولیاء کرام،حضرت محمد مصطفیٰ (ص) اور آئمہ اطہار علیہم السلام  کے ساتھ محشور فرمائے۔

ولا حول ولا قوة الاّ بالله العلی العظیم

دفتر آیت اللہ فیاض 
نجف اشرف

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .