۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
آیت الله العظمی محمد اسحاق فیاض

حوزہ/ نجف اشرف سے آیت اللہ محمد اسحاق فیاض کی ہیلتھ فائل کے انچارج ڈاکٹر عادل ہاشم نے خبر دی ہے کہ آیت اللہ فیاض کا عراقی ڈاکٹروں کے ذریعہ لندن میں طبی معائنہ مکمل ہو گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محمد اسحاق فیاض کی ہیلتھ فائل کے انچارج ڈاکٹر عادل ہاشم نے خبر دی ہے کہ آیت اللہ فیاض کا عراقی ڈاکٹروں کے ذریعہ لندن میں طبی معائنہ مکمل ہو گیا ہے۔ لندن میں مقیم عراقی ڈاکٹرز کے توسط سے انجام پائے آیت اللہ محمد اسحاق فیاض کے اس طبی معائنہ میں ان کے لئے گئے میڈیکل ٹیسٹ اور ان کے نتیجہ کے بارے میں میڈیکل اسٹاف کی رائے وغیرہ شامل ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ڈاکٹروں نے ایک ڈاکٹرز کا میڈیکل پینل تشکیل دیا اور اس میں آیت اللہ محمد اسحاق فیاض کے میڈیکل ٹیسٹ کے نتائج کا جائزہ لیا گیا اور خدا کا شکر ہے کہ تمام ٹیسٹوں کا نتیجہ اچھا رہا اور اس مرجع عالیقدر کی صحت اب نارمل ہے اور انہیں اب مزید علاج یا سرجری وغیرہ کی ضرورت نہیں ہے۔

ڈاکٹر عادل ہاشم نے کہا: یہ سب خداوند متعال کے فضل و کرم، پیغمبرِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کے مبارک ایام، عراقی ڈاکٹروں کی کاوشوں اور مومنین کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔ ہم خداوند متعال سے سب کی صحت اور عافیت کے طلبگار ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ آیت اللہ محمد اسحاق فیاض نے چند روز قبل اپنے معالجہ کے سلسلہ میں برطانوی دارالحکومت لندن کا سفر کیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .