حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف میں مقیم مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمیٰ شیخ محمد اسحاق فیاض نے حرم امام حسین علیہ السلام سے منسلک شعبہ ثقافت کے ایک وفد وفد سے ملاقات کے دوران شیعہ علماء کی میراث اور آثار کی نشر و اشاعت اور اور علمی میدان میں تحقیق کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ان علماء نے علم کی نشر و اشاعت میں بہت زیادہ جدوجہد کی ہے اور اس راہ میں ظلم، غربت اور قتل وغارت کا بھی سامنا کیا ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ محمد اسحاق فیاض نےگزشتہ شیعہ علماء کے آثار پر تحقیق اور اس کی ن شر اشاعت کو زمانے کی ضرورت قرار دیتے ہوئے مزید کہا: بزرگ علمائے شیعہ نے علم کو ہر جگہ پھیلانے اور نشر اشاعت کے لئے بے پناہ کوششیں کیں اور طرح طرح کے شکنجے اور ظلم و بربریت کو تحمل کیا اور غریب الوطنی اور جلاوطنی کا سامنا کرنا پڑا، حتیٰ کہ انہیں اس راہ میں اپنی جان بھی گنوانی پڑی۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران کہا: عراق انبیاء علیہم السلام، اولیاء اور علماء کا ملک ہے، اور نجف اشرف بہت ہی اہمیت کا حامل شہر ہے۔
اس ملاقات کے آخر میں آیت اللہ العظمیٰ اسحاق فیاض نے ملت عراق کے حق میں تمام شر اور شیطانی سازش سے محفوظ رہنے کے لئے لیے دعا کی اور علمائے شیعہ کے آثار کے تحفظ کے سلسلے میں اس وفد کے کی کامیابی کے لیے دعا کی۔