علمائے شیعہ
-
تحقیق اور علمائے شیعہ کے آثار کی نشر و اشاعت پر توجہ دی جائے: آیت اللہ العظمی اسحاق فیاض
حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ اسحاق فیاض نے تحقیق اور علمائے شیعہ کے آثار کی نشر و اشاعت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ ان علماء نے علم کی نشر و اشاعت میں بڑی جد و جہد کی ہے اور زحمات برداشت کی ہیں ۔
-
تنزانیہ کے شیعہ علماءکے ایک وفد کی اس ملک کے آرچ بشپ کے ساتھ ملاقات
حوزہ/ تنزانیہ میں ایسٹ کوسٹ چرچ کے آرچ بشپ ’ڈاکٹر الیکس ملاسوسا‘ نے تنزانیہ کے مشہور مبلغ اور شیعہ عالم دین حجۃ الاسلام شیخ حامد جلالہ اور اس علاقے کے طلباء اور مبلغین کے ایک وفد کو ملاقات کے لئےاپنے گھر مدعو کیا۔
-
آیۃ اللہ العظمیٰ آقا ضیاء الدین عراقی رحمۃ اللہ علیہ
حوزہ/ استاد الفقہاء آیۃ اللہ العظمیٰ سید ابوالقاسم خوئی رحمۃ اللہ علیہ جو آپ کے نامور شاگرد تھے ، نے فرمایا: ’’میں چاہتا ہوں کہ آقا ضیاء ؒ کی طرح مدرس بنوں۔ ‘‘
-
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
کرگل کے بزرگ عالم دین شیخ محمد حسین ناصر الدین نے اس دار فانی کو وداع کہا
حوزہ/ جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل عالم بزرگوار، عالم با عمل حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ محمد حسین ناصر الدین مرحوم مغفور کے دینی خدمات اور جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل کو ہمیشہ مکمل تعاون کی فراہمی کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے۔
-
جمالِ اسلام سید جمال الدین رحمۃ اللّٰہ علیہ
حوزہ/ تیرہویں صدی ہجری کے عظیم اسلامی مفکر، با بصیرت عالم، فقیہ، مولف، مصنف، معلم اور مجاہد علامہ سید جمال الدین اسدآبادی ایک اہم پیغام جو آپ نے رہتی دنیا تک کے عالم اسلام کے مبلغین کو دیا وہ یہ کہـــ’’ میںنے عوام کےساتھ ساتھ حکمراں طبقہ کی بیداری کے لئےبھی ان سے ملا ، عوام میں ہماری باتوں کا اثر ہوا لیکن حکمراں طبقہ کے سلسلہ میں ہمیں ناکامی ملی کیونکہ مردہ زمینوں میں کھیتی ممکن نہیں ہے۔
-
علامہ مجلسی رحمۃ اللہ علیہ
حوزہ/ علامہ محمد باقر مجلسی رحمۃ اللہ علیہ نے عربی و فارسی میں 200 سے زیادہ کتابیں تالیف و تصنیف فرمائیں جنمیں بحارالانوار کی 110 جلدیں، مراۃ العقول کی 25جلدیں اور ملاذ الاختار کی 16 جلدیں شامل ہیں۔
-
شیخ مفید رحمۃ اللّٰہ علیہ
حوزہ/ جناب شیخ مفید رحمۃ اللہ علیہ کی درس میں جہاں شیعہ علماء و طلاب شرکت کرتے ہیں وہیں اہل سنت علماء کی بھی کثرت تھی۔ آپ کی ذہانت اور حاضر جوابی اپنی مثال آپ تھی کہ اگر کوئی کتاب مذہب شیعہ کے خلاف لکھی جاتی تو آپ اس کا جواب ضرور لکھتے کہ جب آپ کی وفات ہوئی تو مخالفین نے سکون کی سانس لی کہ ان کا جواب لکھنے والا گذر گیا۔
-
آیۃ اللہ العظمی میرزائے شیرازی رحمۃ اللّٰہ علیہ
حوزہ/ تیرہویں اور چودہویں صدی ہجری کے معروف شیعہ عالم، فقیہ، مجاہد، مرجع تقلید اور رہبر آیۃ اللہ العظمی میرزا محمد حسن حسینی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ۔
-
صاحب قصص العلماء؛ آیت اللہ مرزا محمد تنکابنی رضوان اللہ تعالی علیہ
حوزہ/ آیت اللہ تنکابنیؒ ایک روحانی شخصیت تھے، خدا و خاصان خدا کی خاص عنایتیں ہمیشہ انکے شامل حال رہیں۔ آپ شرعی رقومات کے سلسلہ میں انتہائی احتیاط سے کام لیتے، شرعی رقومات کو طلاب اور ضرورت مندوں پر خرچ کرتے تھے اورخود زہد اور سادگی کی زندگی بسر کرتے۔ آپ کی زندگی دین، طلاب کی تعلیم و تریب اور تصنیف و تالیف میں وقف تھی ۔
-
شیخ انصاری رضوان اللہ تعالی علیہ
حوزہ/ شیخ انصاری قدس سرہ جہاں ایک عظیم عالم تھے وہیں ایک عظیم عابد و زاہد تھے روزآنہ ایک پارہ قرآن کریم کی تلاوت، نماز جعفر طیار، زیارت جامعہ اور زیارت عاشورہ آپ کے دستور زندگی میں شامل تھا۔ اہل سنت عثمانی بادشاہ نے آپ کے زہد کو دیکھا تو کہا "خدا کی قسم وہ فاروق اعظم ہیں۔" اسی طرح عیسائی برطانوی نمایندہ نے جب آپ سے ملاقات کی تو کہا: "خدا کی قسم وہ یا تو عیسی مسیح ہیں یا انکے خاص نائب ہیں۔" شرعی رقومات کے استعمال میں کمال احتیاط اور والدین کی اطاعت آپ کا خاصہ تھا۔
-
مرحوم علامہ ملازم حسین باھنر کی رحلت پر علمائے پاکستان کا اظہار تعزیت
حوزہ/ پاکستان کے شیعہ عالم دین، اخلاق حسنہ کے پیکر عظیم سیاسی و سماجی شخصیت کے مالک حجۃالاسلام والمسلمین علامہ الحاج ملازم حسین باہنر ملتان کے ہسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔