۲۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۳ ذیقعدهٔ ۱۴۴۵ | May 11, 2024
آیت الله العظمی اسحاق فیاض

حوزہ / آیت اللہ محمد صادق روحانی کی رحلت پر نجف اشرف کے مرجع حضرت آیت اللہ اسحق فیاض نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ محمد صادق روحانی کی رحلت پر نجف اشرف کے مرجع حضرت آیت اللہ اسحق فیاض نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن حسبِ ذیل ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

انا لله و انا الیه راجعون

عالمِ ربانی آیت اللہ محمد صادق روحانی (قدس سرہ) کی رحلت پر دکھ اور افسوس ہوا۔ انہوں نے اپنی عمر دین کی خدمت میں سر کی اور گرانقدر قلمی آثار چھوڑے۔

میں اس عالم بزرگوار کی رحلت پر امام زمانہ (ارواحنا فداہ)، حوزہ علمیہ، مرحوم کے خاندان اور فرزندوں بالخصوص حجت الاسلام سید جواد روحانی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتے ہوئے بارگاہِ الہی میں مرحوم کے لئے مغفرت اور تمام پسماندگان کے لئے اجرِ جزیل اور صبرِ جمیل کا طالب ہوں۔

و لا حول و لا قوّة الّا بالله العلّی العظیم

محمد اسحاق الفیاض

22 جمادی الاولی 1444ھ / 17 اگست 2022ء

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .