۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت اللہ صادق روحانی

حوزہ/ آیۃ اللہ العظمی حاج آقاے سید محمد صادق روحانی رحمۃ اللہ علیہ کا تعلق ایک عظیم شیعہ دینی اور علمی خانوادہ سے تھا، آپ کمسنی میں ہی علم و فقاہت کی منزلیں طے کرتے ہوئے محض 14 برس کی عمر میں درجہ اجتہاد پر فائز ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیۃ اللہ العظمی حاج آقای سید محمد صادق روحانی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات پر ادیب الہندی سوسائٹی لکھنو کا تعزیتی پیغام۔جسکا مکمل متن اس طرح ہے؛

بسم اللہ الرحمن الرحیم

غم انگیز خبر موصول ہوئی کہ عالم ربانی فقیہ صمدانی آیۃ اللہ العظمی حاج آقاے سید محمد صادق روحانی رحمۃ اللہ علیہ نے رحلت فرمائی۔

انا للہ و انا الیہ راجعون

آیۃ اللہ العظمی حاج آقاے سید محمد صادق روحانی رحمۃ اللہ علیہ کا تعلق ایک عظیم شیعہ دینی اور علمی خانوادہ سے تھا، آپ کمسنی میں ہی علم و فقاہت کی منزلیں طے کرتے ہوئے محض 14 برس کی عمر میں درجہ اجتہاد پر فائز ہوئے۔ آپ کی پاکیزہ حیات دینی معارف کی ترویج، مکتب اہلبیت علیہم السلام کے دفاع اور تبلیغ میں بسر ہوئی۔ کئی نسلوں کو علوم اہلبیت علیہم السلام تدریس فرما اور آپ کی تحریریں خصوصا فقہ الصادق نسلوں کو راہ سعادت کے لئے چراغ ہدایت ہیں۔
ہم اس عظیم مصیبت پر حضرت ولی عصر امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف ، مراجع کرام، علمائے اعلام، حوازات علمیہ ، بیت شریف اور تمام مومنین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہوئے بلندی درجات کی دعا کرتے ہیں۔

والسلام

مصطفی علی خان
ادیب الہندی
صدر ادیب الہندی سوسائٹی

آیۃ اللہ سید محمد صادق روحانی کی پاکیزہ حیات دینی معارف کی ترویج، مکتب اہلبیت (ع) کے دفاع اور تبلیغ میں بسر ہوئی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .