۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
شیخ احمد قبلان- لبنان

حوزه/ لبنانی ممتاز عالم دین شیخ احمد قبلان مفتی جعفری نے حضرت آیت الله سید محمد صادق حسینی روحانی کے ارتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی ممتاز عالم دین شیخ احمد قبلان مفتی جعفری نے اپنے ایک پیغام میں حوزہ علمیہ قم کے جلیل القدر فقیہ آیت اللہ سید محمد صادق حسینی روحانی کے سانحۂ ارتحال پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالم کی موت سے اسلام میں ایک ناقابلِ تلافی خلاء پیدا ہوتا ہے۔

انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ بزرگ فقیه آیت اللہ سید محمد صادق روحانی کے ارتحال پر، حضرت صاحب العصر و الزمان (عج) اور دنیائے اسلام کے حوزہ ہائے علمیہ و علمی و فکری مراکز سمیت رہبرِ انقلاب اسلامی اور ایرانی قوم کی خدمت میں تسلیت عرض کرتے ہیں۔

شیخ قبلان نے کہا کہ آیت اللہ روحانی، حوزہ علمیہ کے دیگر مراجع کرام کی مانند، آسمانی علمی خزانوں کی ترویج و اشاعت میں پیش پیش رہے اور مرحوم و مغفور کا شمار ان ممتاز اور علمی شخصیات میں ہوتا تھا جن کا شہنشاہی حکومت کی سرنگونی میں اہم کردار تھا اور شہنشاہی نظام کو سرنگوں کرنے میں امام خمینی (رح) کی مدد کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .