۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
چیئرمین ایم ڈبلیو ایم کا آیت اللہ سید محمد صادق روحانی کی رحلت پر اظہار تعزیت

حوزہ / چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے آیت اللہ سید محمد صادق روحانی کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے آیت اللہ سید محمد صادق روحانی کی رحلت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ان کے تعزیتی پیغام کا متن درج ذیل ہے:

ہم جلیل القدرعالم دین، آیت اللہ سید محمد صادق روحانی کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف و رہبر معظم سید علی خامنہ ای، مرحوم کے خانوادہ، بزرگ علماء، شاگردان اور چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔

آیت اللہ سید محمد صادق روحانی ایک صالح اور باتقوی جید عالم دین تھے۔ آپ کی دین اسلام کے لیے گرانقدر علمی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام ان کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے۔۔آمین یا رب العالمین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .