۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
سید محمد سعیدی

حوزہ / حرم کریمۂ اہلبیت (ع) کے متولی نے آیت اللہ محمد صادق روحانی کی رحلت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: اس بزرگوار اور جلیل القدر عالم دین نے اپنی پوری عمر معارف اہلبیت (ع) کی ترویج، بیسیوں شاگردوں کی تربیت اور فقہ الصادق (ع) جیسی عمدہ اور جامع تألیفات میں گزار دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ محمد صادق روحانی کی رحلت پر آیت اللہ سید محمد سعیدی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ جس کا متن درج ذیل ہے:

انا لله وانا الیه راجعون

عالمِ ربانی اور فقیہ اہلبیت (ع) آیت اللہ محمد صادق روحانی (قدس سرہ) کی رحلت پر دکھ اور افسوس ہوا۔

اس بزرگوار اور جلیل القدر عالم دین نے اپنی ساری بابرکت عمر معارف اہلبیت (ع) کی ترویج، بیسیوں شاگردوں کی تربیت اور فقہ الصادق (ع) جیسے عمدہ اور شاہکار آثار کی تدوین میں گزار دی۔

حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے جوار میں اس عالم ربانی کی رحلت پر امام زمانہ (عجل)، دینی مدارس، مراجع تقلید، مرحوم کے عقیدتمندوں اور خاندانِ روحانی کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتے ہوئے بارگاہِ خداوندی میں مرحوم کے درجات میں بلندی، ان کے پاک و پاکیزہ اجداد کے ساتھ محشور ہونے اور تمام پسماندگان کے لئے صبر جمیل اور اجر جزیل کا طالب ہوں۔

سید محمد سعیدی

متولی آستان مقدس قم

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .