۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
آیت الله بشیر نجفی و آیت الله روحانی

حوزہ/ بڑے ہی  دکھ اور درد کے ساتھ ہمیں عالم کبیر مرجع دینی آيۃ اللہ العظمى سید محمّد صادق الحسينی روحاني ( قدّس سرّه ) کی اس فانی دنیا سے ایک طویل عمر درس و تدریس، تالیف اور طلاب علوم دینیہ اور علماء کی تربیت میں گذارنے کے بعد انتقال کی خبر ملی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ روحانی کے سانحہ ارتحال پر آیت اللہ العظمی حافظ شیخ بشیر حسین نجفی نے تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے جس کا مکمل متن حسب ذیل ہے:

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ

الحمد لله ربّ العالمين والصّلاة والسّلام على خير بريّته محمّد وآله الميامين، واللعنة على شانئيهم أَجمعين..
قال الله سبحانه : ( الَّذِينَ إِذا أَصابَتْهُمْ مُصِيبَةٌ قالُوا إِنَّا لِلَّـهِ وإِنَّا إِلَيْهِ راجِعُونَ ) صدق الله العليّ العظيم

بڑے ہی دکھ اور درد کے ساتھ ہمیں عالم کبیر مرجع دینی آية الله العظمى السّيّد محمّد صادق الحسينيّ الرّوحاني ( قدّس سرّه ) کی اس فانی دنیا سے ایک طویل عمر درس و تدریس، تالیف اور طلاب علوم دینیہ اور علماء کی تربیت میں گذارنے کے بعد انتقال کی خبر ملی، خدا نے ان کے لئےاپنے چُنے ہوئے لوگوں کا ٹھکانہ منتخب کیا اور اپنے جد امجد حضرت رسول الله ( صلّى الله عليه وآله ) اور اپنی جدہ طاہرہ حضرت الزهراء ( عليها السّلام ) کی آغوش شفقت اور اپنے محترم بھائی ہمارے مرحوم استاد مرجع عظیم آية الله العظمى السّيّد محمّد الرّوحاني ( قدّس سرّه ) کی مجلس کا انتخاب کیا، ہم اس مصیبت پر وليِّ الله الأَعظم ( أَرواحنا لتراب مقدمه الفداء )، تمام حوزات علمیہ،أَهل البيت ( عليهم السّلام ) کے پیروکاروں خاص کر ان کے خانوادے کی خدمت میں تعزیت پیش کرتے ہیں۔

خدا سے دعا گو ہیں کہ انہیں اپنی جوار رحمت سے نوازے بیشک وہ رحیم و کریم ہے.

النّجف الأَشرف
بشير حسين النّجفيّ
22 – ج1 – 1444 هجري

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .