حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید آیت اللہ العظمٰی حافظ شیخ بشیر حسین نجفی نے آیت اللہ العظمٰی سید علی الحسینی السیستانی کی شریک حیات کے انتقال پر تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔
پیغام میں کہا گیا ہے:
"مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی الحسینی السیستانی (دام ظلّه) کی خدمت میں علوی نسب کی حامل ان کی معزز زوجہ محترمہ اور ان کے معزز فرزندان کی خدمت میں ان کی والدہ ماجدہ کے انتقال پر دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ خدائے عزوجل مرحومہ کو اپنی وسیع رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ إنّا لله وإنّا إليه راجعون، ولا حول ولا قوّة إلا بالله العليّ العظيم۔"
واضح رہے کہ یہ تعزیتی پیغام آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی کے مرکزی دفتر نجف اشرف سے جاری کیا گیا۔









آپ کا تبصرہ