۲۸ شهریور ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 18, 2024
آیت الله سیستانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے نام ایک پیغام میں ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی نے آیت اللہ العظمیٰ شبیری زنجانی کے نام ایک پیغام میں ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

اس پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

إنا للہ و إنا إلیہ راجعون

جناب مستطاب آیةاللہ آقای شبیری زنجانی «دامت برکاتہ»

السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

اُمید کرتا ہوں کہ ہمیشہ آپ حضرت ولی عصر (ارواحنا فداہ) کی خصوصی توجہات اور عنایات سے تمام آفات اور بلاؤں سے محفوظ ہوں گے۔

میں آپ کی شریک حیات کی رحلت پر آپ، آپ کے فرزندوں اور دوسرے معزز رشتہ داروں کی خدمت میں تسلیت عرض کرتا ہوں، اور خدا وند ،متعال سے دعا گو ہوں کہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور تمام پسماندگان کو صبر جمیل اور اجز جزیل عنایت فرمائے۔

آپ سے امید ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں فراموش نہیں کریں گے اور میں إن شاء اللہ تعالیٰ آپ کو اپنی دعاؤں میں ضروریاد رکھوں گا۔

۹ / صفر ۱۴۴۶

علی الحسینی السیستانی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .