۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
تشرف آیت‌الله العظمی شبیری‌زنجانی به حرم مطهر حضرت معصومه(س)

حوزہ/ مرجع تقلید حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی کی اہلیہ نے دار فانی سے دار بقا کی جانب کوچ کر گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی کی اہلیہ نے دار فانی سے دار بقا کی جانب کوچ کر گئیں۔

آیت اللہ شبیری زنجانی کے فرزند حجۃ الاسلام والمسلمین سید محمد شبیری نے حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے بات کرتے ہوئے کہا: ہماری والدہ نے علالت کی وجہ سے گھر پر ہی دارفانی کو الوداع کہا۔

آیت اللہ شبیری زنجانی کے فرزند نے تشییع جنازہ کی تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا:والدہ کی تشییع جنازہ کل جمعرات بعد از ظہر بتاریخ 14 اگست میدان آستانہ میں واقع مسجد نو سے حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا تک تشییع جنازہ انجام پائے گی۔

انہوں نے تدفین کی جگہ کے بارے میں کہا کہ ابھی تدفین کی جگہ کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی اس غم کے موقع پر مرجع تقلید حضرت آیت اللہ شبیری زنجانی کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .