۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
تصاویر/ مراسم عمامه گذاری جمعی از طلاب در عید غدیر توسط حضرت آیت الله شبیری زنجانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمٰی شبیری زنجانی نے ایسے اشعار کہ جو آئمہ اہلبیت علیہم السّلام کے شایانِ شان نہ ہوں، کے بارے میں کیے گئے سوال کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمٰی شبیری زنجانی نے ایسے اشعار کا پڑھنا کہ جو آئمہ اہلبیت علیہم السّلام کے شایانِ شان نہ ہوں، کے بارے میں کئے گئے سوال کا جو جواب دیا ہے وہ آپ قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

ایسے اشعار کا پڑھنا کہ جو آئمہ اہلبیت علیہم السّلام کے شایانِ شان نہ ہوں:

سوال: کیا ایسے اشعار کا پڑھنا کہ جو آئمہ اہلبیت علیہم السّلام کے شایانِ شان نہ ہوں یا ایسے نا شائستہ جملات کا استعمال کہ جن کو عرف عام میں عزاداری کے شایانِ شان نہیں سمجھا جاتا ہے، جائز ہے؟

جواب: ایسے نا شائستہ جملات سے پرہیز کیا جائے اور اگر -نعوذ باللہ- معصومین علیہم السلام یا مجلس اہلبیت علیہم السلام کی حرمت پامال کرنے کا باعث ہو تو یہ حرام ہے۔

مؤمنین کو چاہیئے کہ مجلسِ عزاء کا احترام کریں اور اس کے تقدس کی مکمل طور پر حفاظت کریں نیز ایسے امور کی انجام دہی سے اجتناب کریں، جس میں کسی قسم کا شک و شبہ ہو یا جس سے کوئی غلط مطلب لے سکے۔ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السّلام کہ جو بہترین عبادتوں میں سے ایک ہے، اسے مرسوم طریقہ سے پر معنیٰ مضامین اور قابلِ استفادہ مطالب کے ساتھ منعقد کیا جائے۔

ایسے اشعار جو اہل بیت (ع) کے شایانِ شان نہ ہوں، پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .