۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
محرم الحرام

حوزہ/مرکزی رکن دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفہان ایران حجت الإسلام والمسلمین مولانا محمد ندیم عباس علوی ہاشمی نے کہا کہ محرم الحرام ہمارے لیے ایک درس کا مہینہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی رکن دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان اصفہان ایران حجت الإسلام والمسلمین مولانا محمد ندیم عباس علوی ہاشمی نے کہا کہ محرم الحرام ہمارے لیے ایک درس کا مہینہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ محرم الحرام کا مہینہ کا درس، درس کربلا ہے اور کربلا کا درس ظلم، ظالم یزید اور یزیدیت کے خلاف قیام کرنا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کربلا ہمیں آزادی کا درس دیتی ہے۔ طاغوتی نظام سے آزادی کا درس گناہوں سے آزادی کا درس دیتی ہے۔ کربلا سابقہ غلطیوں کی اصلاح کرنے کا درس دیتی ہے۔

مولانا نے کہا کہ امام مظلوم کربلا نے ارشاد فرمایا: انما خرجت لطلب الاصلاح في امة جدي (ص) امام نے فرمایا: میں خروج اپنے جد کی امت کی اصلاح کے لیے کر رہا ہوں۔ اس لیے کے اس وقت مسلمان یزید جیسے ظالم فاجر فاسق مشرک جیسے شخص کی بیعت کر چکے تھے۔ اور اس کے نظام کو قبول کر چکے تھے۔ امام حسین ع امام حسین کا قیام قیام عدل تھا وہ ہی قیام ہے۔ جس قیام کے قوانین کو امام برحق قائم آل محمد صلوات اللہ علیه نافذ کریں گے اور دنیا کو عدل سے پر کر دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .