۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
سفارت خانہ

حوزہ/ پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم محرم سے 15 صفر تک تمام پاکستانی زائرین جن کے پاس عراقی ویزہ ہے، ڈبل انٹری ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں ایرانی سفارت خانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یکم محرم سے 15 صفر تک تمام پاکستانی زائرین جن کے پاس عراقی ویزہ ہے، ڈبل انٹری ویزا کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

اسلام آباد میں ایرانی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ عراقی حکومت کے "خصوصی اربعین ویزے” پر تمام زائرین کو ڈبل انٹری ویزے مفت جاری کیے جائیں گے، پاکستانی شہریوں کے لیے ویزوں کا اجراء معمول کے طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستانی زائرین جو زمینی سفر کا ارادہ رکھتے ہیں، انہیں ایران اور عراق میں داخل ہونے کے لیے اپنی بس ٹرانسپورٹ کا استعمال کرنا چاہیے۔

ایرانی سفارت خانے کے ترجمان نے بتایا کہ گروپ لیڈروں کو اپنی ٹرانسپورٹ کی تفصیلات، کارنیٹ ڈی پیسیجز، ڈرائیوروں کے بین الاقوامی لائسنس کے ساتھ ساتھ مسافروں کی مکمل فہرست فراہم کرنی ہوگی، ویزوں پر گاڑی کی پلیٹ نمبر کا ذکر ہوگا۔

پاکستانی زائرین کو 20 صفر تک چذابہ کی سرحد سے عراق میں داخل ہونا ضروری ہے اور دوسری سرحدوں سے ان کا سفر ممنوع ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .